ٹھل کے قریب نہر سے نوجوان کی بوری بند نعش برآمد

ٹھل کے قریب نہر سے نوجوان کی بوری بند نعش برآمد

ٹھل(خصوصی نامہ نگار)ٹھل کے قریب نہر سے نوجوان کی بوری بند نعش برآمد ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ٹھل کے قریب کریم بخش تھانہ کے حدود میں گڑھی حسن شاخ سے نوجوان کی بوری میں بند نعش ملی ہے، جس کی شناخت گاؤں ہوت خان سرکی کے رہائشی محمد نواز عرف جھرکی سرکی کے نام سے ہوئی ہے۔ اطلاع پر پولیس اور نوجوان کے ورثا بھی پہنچ گئے۔مقامی لوگوں کے مطابق نوجوان کے گلے پر دبائے جانے کے نشان بھی واضح تھے۔بعد ازاں پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثا کے حوالے کی گئی تاہم نوجوان کے گلہ دباکر قتل کئے جانے کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں اور نہ ہی واقعے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...