پاکستان کیلئے ہمارے آباؤاجداد نے بے پناہ لازوال قربانیاں دیں،گلشن منہاس

پاکستان کیلئے ہمارے آباؤاجداد نے بے پناہ لازوال قربانیاں دیں،گلشن منہاس

مظفرآباد(بیورورپورٹ)تحریک انصاف آزاد کشمیر شعبہ خواتین ونگ سوشل میڈیا کی مرکزی صدر محترمہ گلشن منہاس نے آج 70واں یوم جشن آزادی بھرپور طریقے سے منانے کا اعلان کرتے ہوئے پوری پاکستانی کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ ملک پاکستان کیلئے ہمارے آباؤاجداد نے بے پناہ لازوال قربانیاں دی ہیں اور یہ ملک بڑی جدوجہد اور قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا ہے ۔آزادی جیسی نعمت ہمیں نصیب ہوئی اپنے پیارے ملک پاکستان کے دفاع و استحکام کیلئے پاک فوج کی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔پاک فوج دن رات ہماری سرحدوں کی حفاظت کر رہی ہے ۔پاکستان کے دفاع کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور بڑی سے بڑی قربانی دینے کو تیار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ہم ایسی تمام سازشوں کو ناکام بنائیں گے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...