اسلامی فلاحی ریاست کا قیام قائد اعظم کا خواب تھا ،مولانا عبدالعزیز علوی

اسلامی فلاحی ریاست کا قیام قائد اعظم کا خواب تھا ،مولانا عبدالعزیز علوی

مظفرآباد(بیورورپورٹ)امیرجماعۃ الدعوہ آزادکشمیر مولاناعبدالعزیزعلوی نے پاکستان کے 70ویں سالہ یوم آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ آج کا پاکستان بہت ساری تبدیلیوں کا متقاضی ہے ۔جس نظریہ کی بنیاد پر یہ ملک معرض وجود میں آیا وہ اللہ کی توحیداور رسالت محمد ﷺ کا پرچاراور زندگی گزارنے کا نظریہ تھا ۔اسلامی فلاحی ریاست کا قیام قائد اعظم کا خواب تھا قرآن و حدیث اس کاآئین و دستور ہوگا ۔کرپشن،سودخوری،اقتدار کی حوس نے ملک کے اساسی نظریات کو ختم کرکے رکھ دیا ہے ۔پاکستانی حکمرانوں نے نہ صرف اس نظریہ الٰہی سے اعراض کیابلکہ اس کے دستور قرآن وحدیث کو بھی پس پشت ڈال دیا ۔منظم سازشوں کے ذریعے اس کے اسلامی تشخص کو ختم کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں ۔نظام تعلیم اور نصاب تعلیم سے اسلامی تعلیمات ،واقعات کو نکال کرمغرب زدہ لادینیت کوجگہ دی جارہی ہے ۔آج عالم کفر کی آنکھوں میں یہ ملک کانٹے کی طرح کھٹکتاہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز جاری اپنے پیغام آزادی میں کیا ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے بعد بنے والے ملکوں نے پاکستان کے ترقیاتی اصولوں کو اپنا کر دنیا میں اپنامقام حاصل کیا ہے جبکہ وطن عزیز چوروں ،ڈاکوؤں ،سودخوروں کی وجہ سے کرپشن کی آماجگاہ بن چکاہے ۔ آج ہمارے حکمران ذاتی مفادات کے لیے قومی مفادات کا گلہ گھونٹ دیتے ہیں نظریاتی اساس ختم کرنے کے لیے تما م چورجمع ہیں ۔یہ لاالہ الااللہ کاپاکستان ہے ۔دنیا میں دو ہی ریاستیں اس کلمے کی بنیاد پر معرض وجود میں آئی ہیں ایک خود نبی رحمت صلعم نے بنائی مدینہ طیبہ اور آج سے 70سال پہلے ملک پاکستان ۔انہوں نے کہاکہ یہ ملک حاصل کرنے میں لاکھوں عفت مآب ماؤں بہنوں نے بیٹیوں نے بچوں ،بوڑھوں نے اپنی جانوں کی قربانی پیش کی ہے ۔یہ شہداء کی امانت ہے ۔اس ملک کی حفاظت اپنے ایمان کا حصہ سمجھ کر کریں ۔انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر تکمیل پاکستان کا مسئلہ ہے ۔جب تک کشمیر بھارت کے قبضے میں ہے پاکستان کا استحکام و بقا قائم نہیں رہ سکتی ۔نظریہ پاکستان ہے بقائے پاکستان ہے ۔اس نظریہ کو اپنانے کی ضروت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ آزادی کے لیے پیش کی جانے والی شہادتوں کو اپنا مشعل راہ سمجھیں ۔قوموں کی آزادیاں قربانیوں کی مرہون منت ہوتی ہیں ۔اور اس کے لیے اتحا و اتفاق اوررہنمائی ضروری ہے ۔پاکستان کی رہنما صرف دوچیزیں ہیں قرآن و حدیث ۔پاکستان کی حفاظت جہادفی سبیل اللہ سے ممکن ہے ۔پاکستانی کی مضبوط معیشت نظام زکوٰۃ اور صدقہ وخیرات ہے ۔سود اللہ اور اس کے رسول سے جنگ ہے اس میں کبھی برکت نہیں آسکتی ۔آج یوم تشکر ہے ۔تمام پاکستانیوں کو آزادی کی اس عظیم نعمت پاکستان پر اللہ کے حضور نوافل اداکرنے چاہیے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...