گیس دھماکے نے گھر تباہ کردیا، ریفریجریٹر نے تون کی جان بچالی

گیس دھماکے نے گھر تباہ کردیا، ریفریجریٹر نے تون کی جان بچالی

لندن (نیوز ڈیسک) انسان کی زندگی سانسوں کی نازک ڈور سے بندھی ہوتی ہے جس کے ٹوٹنے کا پتہ نہیں چلتا لیکن جب قدرت کو زندگی منظور ہوتو بظاہر قیامت خیز واقعات میں بھی انسان یوں بچ نکلتا ہے کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے۔ کچھ ایسا ہی حیرتناک واقعہ برطانیہ کے شہر سنڈرلینڈ میں پیش آیا جہاں ایک گھر میں گیس جمع ہوجانے سے اتنا بڑا دھماکہ ہوا کہ پورا گھر ہی منہدم ہوگیا لیکن محض ایک فریج کی وجہ سے گھر میں موجود خاتون کی زندگی بچ گئی۔اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق 40 سالہ خاتون سوزن شیپرڈ کی بہن ٹریسی نے فیس بک پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں بتایا ’’میری بہن کے گھر میں ہونے والے دھماکے کی وجہ سے سارا گھر تباہ ہوگیا۔ یہ تصور کرنا بھی محال ہے کہ ایسے دھماکے میں کوئی زندہ بچ سکتا ہے لیکن یقیناًکہیں خدا موجود ہے جو ہمیں اپنے معجزے دکھاتا ہے۔ میری بہن کے اوپر فریج گرگیا جس کی وجہ سے وہ ملبے تلے دبنے سے محفوظ رہی اور اس لرزہ خیز واقعے میں زندہ بچ گئی ہے۔ اسے ائیرایمبولینس کے ذریعے ہسپتال پہنچایا گیا ہے۔ جب اسے ہسپتال لیجایا جارہا تھا تو وہ ہوش میں تھی اور باتیں بھی کررہی تھی۔‘‘

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...