احتجاجی پریس کانفرنس‘ ایپکا ڈی سی آفس یونٹ عہدیداروں بارے رپورٹ طلب

احتجاجی پریس کانفرنس‘ ایپکا ڈی سی آفس یونٹ عہدیداروں بارے رپورٹ طلب

ملتان ( نمائندہ خصوصی ) ڈائریکٹر انٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ ملتان نے رجسٹری برانچ ملتان پر چھاپہ کے بعد پریس کانفرنس کرنے والے ایپکا ڈی سی آفس یونٹ کے عہدیداروں کے بارے میں رپورٹ طلب کرلی ہے ۔ جبکہ یکم جنوری 2016ء کے بعد رجسٹری برانچ ملتان کینٹ وسٹی میں تعینات رہنے والے سب رجسٹراروں اور اہلکاروں کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ ب رجسٹراروں اور اہل کاروں(بقیہ نمبر2صفحہ10پر )

کے کوائف کے لئے سپیشل برانچ کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ دوسری جانب کرپشن کے خلاف احتجاجی پریس کانفرنس کرنے والے عہدے دار خالد جاوید سنھگیڑا ، اعظم زیدی ، حاجی شوکت ودیگر کے خلاف انٹی کرپشن اسٹبشلمشنٹ میں زیر سماعت انکوائریوں کی چھان بین کا حکم دے دیا ہے بتایا گیا ہے ڈائریکٹر انٹی کرپشن اسٹبشلمنٹ ملتان ہیڈ کوارٹر نے ایپکا کی جانب سے دی گئی دھمکی کی تفصیلات ہیڈ کوارٹر بھجوادی ہیں اور صوبائی ہیڈ کوارٹر کو اعتماد میں لے لیا ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...