سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں 15 فیصد اضافہ‘ شہری پریشان

سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں 15 فیصد اضافہ‘ شہری پریشان

ملتان(جنرل رپورٹر)سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں 10سے 15فیصداضافہ ہوگیا ضلع حکومت مہنگائی کے معاملے کی طرف بالکل آنکھیں بند کیے بیٹھی ہے ،عوام مہنگے داموں اشیائے خوردونوش خریدنے پرمجبورہیں ضلعی حکومت اورپرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی عدم توجہی اورنااہلی کے باعث سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں 10 سے 15 فیصد اضافے نے عوام کو پریشان کردیاہے آلو، پیاز، (بقیہ نمبر4صفحہ10پر )

ادرک، لہسن ، دالیں روزمرہ کے استعمال کی ان تمام سبزیوں کو تو جیسے پر ہی لگ گئے بازاروں میں عوام مہنگی چیزیں خریدنے پر مجبور ہیںآئے روز ہر چیز کی بڑھتی قیمتوں کے ساتھ ساتھ اشیا خورونوش کی اشیا بھی غریب عوام کی پہنچ سے دور ہونے لگی ہیں شہریوں جواد‘ اصغر‘ علی‘ وقاص‘ حامد‘ افتخار ودیگر نے اعلی حکام سے نوٹس لے کراصلاح واحوال کامطالبہ کیاہے۔

مہنگائی

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...