کاٹن مارکیٹ میں مندی کا رحجان‘ روئی کی خریداری جاری رہی

کاٹن مارکیٹ میں مندی کا رحجان‘ روئی کی خریداری جاری رہی

ملتان(جنرل رپورٹر)مقامی کاٹن مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا ٹیکسٹائل و اسپننگ ملز کی جانب سے روئی کی خریداری جاری رہی لیکن جنرز نے بوکھلاہٹ روئی کی فروخت بڑھادی جس کے باعث مارکیٹ مندی کی طرف چلی گئی اور بھاؤمیں فی من 250 تا 300 روپے کی نمایاں کمی ہوگئی جسکے زیر اثر پھٹی کا بھاؤ بھی فی 40 کلو 100 تا 200 روپے کم ہوگیا۔ جنوبی پنجاب میں روئی کا بھاؤ فی من 6400 تا(بقیہ نمبر5صفحہ10پر )

6500 روپے، پھٹی کا بھاؤ 2900 تا 3100 روپے ہوگیا۔جنرز نے روئی کی اوورسیلنگ کر رکھی ہے ان کا خیال ہے کہ روئی کا بھاؤ گھٹنے سے پھٹی بھی پریشر میں آکر گھٹ جائیگی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...