ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے‘ چوہدری شفیق

ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے‘ چوہدری شفیق

صادق آباد(نامہ نگار)صوبائی وزیر خصوصی تعلیم پنجاب چوہدری محمد شفیق نے کہا ہے کہ 14اگست یوم آزادی پاکستان برصغیر کے مسلمانوں کو انگریز سامراج اور ہندو بنیا سے نجات کا دن ہے بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح نے مسلم لیگ کی قیادت کرتے ہوئے پاک و ہند کے مسلمانوں کو آزادی دلانے کیلئے اہم کردارادا کیا ‘آج ہم شہداء آزادی کو خراج عقید ت پیش کرتے ہیں اور اس موقع (بقیہ نمبر25صفحہ10پر )

پر تجدید عہد کرتے ہیں کہ پاکستان کو ترقی یافتہ ، خوشحال اور مضبوط ملک بنانے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ، وہ گزشتہ روز عوامی سیکرٹریٹ جناح ٹاؤن میں یونین کونسلوں کے چےئرمینوں‘ بلدیاتی کونسلروں‘ پارٹی رہنماؤں اور عمائدین علاقہ کی منعقدہ میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے ۔ انھوں نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کی حکومت نے یوم آزادی کی تقریبات کو یاد گار بنانے اور بھرپور شرکت کیلئے اقدامات کئے ہیں تمام ہم وطنوں کا فرض ہے کہ وہ یوم آزادی کے پروگراموں میں بھرپور شرکت کریں صادق آباد میں یوم آزادی کے پروگرام منعقد کیے جارہے ہیں چےئرمین یونین کونسلز ،بلدیہ کونسلرز اور کاروباری تنظیموں کے عہدیداران اور شہری یوم آزادی کے پروگراموں میں بھرپور شرکت کر کے پاکستان سے محبت اور اخوت کا اظہار کریں ۔ میٹنگ میں حاجی عبدالقیوم‘ حاجی طالب حسین‘ رحمن گل سولنگی‘ میاں محمد اسلم‘ چوہدری طاہر ضیاء‘چوہدری خالد چیمہ‘ میاں شبیر احمد‘ اسلم باجوہ‘حافظ عبدالرزاق‘ عبدالصبور چوہدری‘ اسد ریاض چیمہ‘حاجی خادم حسین‘ملک لیاقت علی و دیگر موجود تھے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...