عام انتخابات میں عوام روایتی سیاستدانوں کا کڑا احتساب کرینگے‘ جمشید دستی

عام انتخابات میں عوام روایتی سیاستدانوں کا کڑا احتساب کرینگے‘ جمشید دستی

بستی اللہ بخش،پیر جہانیاں(نامہ نگار،نمائندہ پاکستان) عوامی راج پارٹی کا جلسہ بنڈا اسحاق میں بخاری گروپ اور جتوئی گروپ کی سیاست کے خاتمے کا جلسہ تھا سابق وزیراعظم نواز شریف چور ، ڈاکو تھا فوج اور عدلیہ نے ملک و قوم کا وقار بلند کیا ۔ ضلع مظفرگڑھ کے ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او غلط کام کرتے ہیں۔ رکن قومی اسمبلی جمشید احمد دستی اور حلقہ پی پی 258 کے امیدوار سشہزاد فرقان بلوچ نے(بقیہ نمبر26صفحہ10پر )

ہزاروں لوگوں کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بخاری گروپ اور جتوئی گروپ سیاست مردہ باد چکی ہے ۔ حلقہ این اے 179 میں خود الیکشن لڑونگا۔ جمشید احمد دستی رکن قومی اسمبلی کے جلسے کا اہتمام بنڈا اسحاق کی نامور شخصیات ملک مشتاق حسین جوئیہ اور محمد اجمل نے کیا ۔ پنڈال میں ہزاروں لوگ شریک ہوئے تھے۔ اس موقع پر حلقہ پی پی 258 کے امیدوار شہزاد فرقان بلوچ نے بھی خطاب کرتے ہوئے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا ہے کہ ہماری سیاست کا مقصد صرف مظلوم عوام کی خدمت کرناہے۔ حلقے میں بہت زیاتیاں ہو رہی ہیں۔ جمشید احمد دستی غریب اور مزدور عوام کی آواز بن چکا ہے۔ چور لٹیرے حلقے کو یرغمال بنانا بند کریں۔ اب عام انتخابات میں عوام روائتی سیاستدانوں کا کھڑا احتساب کرے گی۔ شہزاد فرقان نے یہ بھی کہا ہے کہ حلقہ پی پی 258 میں منتخب ہو کر عوام کی امنگوں پر پورا اتروں گا۔ اس موقع پر عوامی راج پارٹی تحصیل جتوئی کے صدر رانا خالد محمود نے بھی خطاب کیا ۔ دریں اثنائجمشید احمد خان دستی نے سماجی رہنماء حامد غوری عر ف مونی معصوم اور حافظ محمد علی بھٹی سے ملاقات کے دوران کہاکہ یہ ملک بے شمار قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا ہے اب یہ ہم سب کا فرض ہے کہ ملک پاکستان کو خوب سے خوب تر بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں اس سلسلہ میں نوجوانوں کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...