جلالپور میں ماہی پروری کے کاروبار سے علاقہ ترقی کریگا‘ دیوان عباس بخاری

جلالپور میں ماہی پروری کے کاروبار سے علاقہ ترقی کریگا‘ دیوان عباس بخاری

ملتان ( سپیشل رپورٹر) محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں پاکستان کے 70ویں یوم آزادی کے حوالے سے منائی جانے والی 8روزہ تقریبات کے چھٹے روز جامعہ کے تجرباتی فارم جلال پور پیر والا میں فش میلے کا انعقاد کیا گیا ۔ فش میلے کے مہمان خصوصی چےئر مین ڈسٹرکٹ کونسل ملتان دیوان سید محمد عبا س بخاری ،ڈپٹی ڈائریکٹر یونیورسٹی آف کیلی فورنیا ڈیوس امریکہ مس نینسی جے ایلن تھیں ۔تقریب کی(بقیہ نمبر27صفحہ10پر )

صدارت وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کی جبکہ تقر یب میں کمپئیر نگ کے فرائض نبیل احمد اکرام نے سر انجام دیے ۔ فش میلے سے خطاب کرتے ہوئے دیوان سید محمد عباس بخاری نے جامعہ کے زیر اہتمام کئے جانے والے ترقیاتی کاموں کی تعریف کی اور کہاکہ انشاء اللہ وائس چانسلر ڈاکٹر آصف علی کے زیر سر براہی جامعہ کے اس علاقے میں آنے سے اس علاقے کی تقدیر جلد بدل جائے گی ۔ انہوں نے مزید کہاکہ جلالپور میں ماہی پروری منافع بخش کاروبار ثابت ہو سکتا ہے جس سے نہ صرف اس علاقے کی ترقی میں تیزی آئے گی بلکہ لوگوں میں پروٹین کی کمی پر بھی قابو پایا جا سکے گا ۔ وائس چانسلر جامعہ فش میلے کے کامیاب انعقاد پر مبارک باد کے مستحق ہیں۔ علاو ہ ازیں انہوں نے پروفیسر نینسی جے ایلن کا جامعہ کے تجرباتی فارم جلال پور پیر والا میں پہلی بار آمد پر شکریہ اد ا بھی کیا۔وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے فش میلے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مچھلی پروٹین انسانی زندگی کا ایک اہم جز ہیں جو کہ ہر عمر میں انسانی نشو نما میں اہم کردار ادا کر تے ہیں ۔ ہماری آبادی پروٹین کی کمی کا شکار ہے اور اس کا وا حد حل نئے زرایعے متعارف کروانا ہے ۔ مچھلی سے حاصل ہونے والا پروٹین غذائی اعتبار سے منفرد اور بہترین ہوتی ہے انہوں نے مزید کہاکہ فش میلے کا انعقاد کا مقصد مقامی لوگوں میں مچھلی کے کاروبار کو متعارف کروانا تھا کیونکہ یہ ایک منافع بخش کاروبار ہونے کے ساتھ ساتھ انسانی صحت کیلئے بھی بے پناہ فائدہ مند ہے ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر یونیورسٹی آف کیلی فورنیا ڈیوس امریکہ پروفیسر نینسی جے ایلن نے فش میلے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مچھلی سے بننے والی مختلف ڈشز پوری دنیا میں پسند کی جاتی ہیں جبکہ یہ بچوں اور خواتین کی غذاائی ضروریا ت کو پورا کرنے میں اہم کردار بھی ادا کرتی ہیں ۔ فش میلے سے ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ ، محکمہ فشریز ملتان کے ڈپٹی ڈائریکٹرسعید الرحمان ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشر یز راؤ شہریار عالم اورچوہدر ابرار احمد نے بھی خطاب کیا ۔ جبکہ اس موقع پرڈائریکٹر جنرل نیشنل آئی ٹی بورڈ اسلام آباد فرجیل احمد ،باٹنسٹ فاڈر ایوب ریسرچ انسٹی ٹیوٹ فیصل آباد ڈاکٹر قمر شکیل ، ڈائر یکٹر ایکسٹرنل لینکجز پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید ، رجسٹرار جامعہ رفیق احمد فاروقی ،ڈائریکٹر فارم عبدالغفار ، ڈاکٹر امین ،ڈاکٹر ارشد شکیل ، پبلک ریلیشنز آفیسر محمد علی رضا سرگانہ ، ڈاکٹر مقرب علی ، ڈاکٹر آصف رضا ، ڈپٹی ٹریثرر آصف نوا ز ،فارم منیجر چوہدری عبدالشکور سمیت طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

دیوان عباس بخاری

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...