بہاولپور ہائی وے کی منظوری‘ کروڑوں روپے لاگت آئیگی‘ ریاض حسین

بہاولپور ہائی وے کی منظوری‘ کروڑوں روپے لاگت آئیگی‘ ریاض حسین

حاصل پور(نامہ نگار،نمائندہ پاکستان)موجودہ حکومت عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے اورفلاح و بہبود کے لیئے خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار میاں ریاض حسین پیرزادہ وفاقی وزیر نے جمال پور میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے انہوں نے قومی اسمبلی حلقہ 186میں علاقہ کی تعمیر و ترقی کے لیئے اربوں روپے کی رقم ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کی جا رہی ہے انہوں نے کہا(بقیہ نمبر29صفحہ10پر )

کہ حکومت نے بہاولپور ہائی وے روڈ قائم پور سے جمال پور تک کروڑوں روپے کی لاگت سے منظوری دے دی ہے اور بہت جلد سڑک کی تعمیر کا کام شروع ہو جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ جمال پور میں سیوریج کے نظام کے لیئے اور ٹف ٹائل لگانے کے لیئے تین کروڑ روپے کی گرانٹ منظورہو چکی ہے انہوں نے کہاکہ دیہاتی گاؤں میں بجلی کی فراہمی جاری ہے انہوں نے کہاکہ حلقہ میں سوئی گیس کی فراہمی جاری ہے اس موقع پر چیئرمین ایگری کلچر اسٹینڈنگ کمیٹی پنجاب ایم پی اے چوہدری محمد افضل گل ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب حکومت وزیراعلیٰ میاں محمد شہباز شریف کے وژن کے مطابق حاصل پور بہاولپور ون وے روڈ کی تعمیر، ریسکیو 1122 کا قیام ہسپتال میں عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی اور حلقہ میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام ہو رہا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...