تمام ضلعی و تحصیل ہسپتالوں کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے‘ اقبال چنڑ

تمام ضلعی و تحصیل ہسپتالوں کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے‘ اقبال چنڑ

بہاولپور ( بیورورپورٹ)صوبائی وزیر امداد باہمی ملک محمد اقبال چنڑ نے کہا ہے کہ عوام کو صحت کی بہترین اور جدید سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کا نصب العین ہے۔ وہ 37/BCلال سہانرا میں عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے شعبہ جات میں بہت سے نئے اقدامات اور منصوبہ جات متعارف کروائے جا رہے ہیں تاکہ جنوبی پنجاب کے دور دراز علاقوں میں بسنے والے عوام کو ان کی دہلیز پر بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔انہوں نے کہا کہ (بقیہ نمبر30صفحہ10پر )

(بقیہ نمبر1صفحہ10پر )وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات پر تمام ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو ہسپتالوں کو revampکیا جا رہا ہے۔اس منصوبہ کے تحت ان ہسپتالوں میں فزیو تھراپی، برن یونٹس، ڈینٹل یونٹس اور آئی سی یو یونٹس کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔مزید براں ہسپتالوں میں مریضوں کی سہولت کے لئے نئے بیڈز ودیگر فرنیچر ترجیہی بنیادوں پر فراہم کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں بنیادی الیکٹرانک میڈیکل ریکارڈ اور ڈایا گناسٹک کے نظام کی کمپیوٹرائزیشن پر بھی عملدرآمد جاری ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...