2013ء کے مقابلے میں آج کا پاکستان زیادہ مضبوط اور خوشحال ہے‘ چودھریٓ فضل الرحمن
خانیوال(بیورونیوز)آزادی کے حصول کیلے دی گئی عظیم قربانیوں کوفراموش نہیں کیاجاسکتا ملکی تعمیروترقی کے لیے جمہوریت کومضبو ط بناناہوگا۔ ان خیالات کااظہار مسلم لیگ(ن) کے رہنماممبر(بقیہ نمبر47صفحہ10پر )
پنجاب اسمبلی چوہدری فضل الرحمن نے صوبائی حلقہ215میں یوم آزادی کے حوالے سے منعقدتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ دھرناپورٹی کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں اسلام آباد سے لاہور تک عوام نے میاں نوازشریف کے ساتھ اظہار یکجہتی اورقدم قدم پر مثالی استقبال کرکے واضح کردیاکہ میاں نوازشریف صادق وامین ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ترقی وخوشحا لی کے دشمن اوران کے آلہ کار نت نئی سازشیں کررہے ہیں ۔2013کے مقابلے میں آج پاکستان ایک مضبوط ریاست کے طورپر سامنے ہے۔