پاکستان تحفہ خداوندی ‘14 اگست تجدید عہد کا دن ہے ‘ شیخ احسن رشید

پاکستان تحفہ خداوندی ‘14 اگست تجدید عہد کا دن ہے ‘ شیخ احسن رشید

ملتان(جنرل رپورٹر)ممتاز صنعتکار اورحفیظ گھی اینڈ جنرل ملزکے چیف ایگزیکٹو شیخ احسن رشید نے کہا ہے کہ آزادی اور قیام پاکستان اللہ تعالی کی نعمت ہے۔پاکستان مسلمانان بر صغیر کے لیئے تحفہ خداوندی ہے۔14 اگست یوم جشن آزادی پوری قوم کے لیئے تجدید عہد کا دن ہے۔آج کے دن ہمیں قائد اعظم بانی پاکستان کے اصول تنظیم،اتحاد،یقین پر عمل کا عہد کرتے ہوئے ملکی استحکام کے لیئے اتحاد، اتفاق کی فضا کو قائم کرنے کی ضرورت ہے۔ملک پاکستان سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں ہے ۔جذبہ الوطنی سب سے مقدم ہونا چاہئیے۔ملکی استحکام کے لیئے ہمیں ذاتی مفادات کی بجائے قومی مفادات کو (بقیہ نمبر48صفحہ10پر )

ترجیح دینی چاہئیے اسی میں ملک وقوم کی کامیابی ہے۔ ملک بھر میں جشن آزادی کی تقریبات میں اشتراکیت ہمارے لیئے باعث اعزاز ومسرت ہے۔ اورہم اس تسلسل کو جاری رکھیں گے۔ہم افواج پاکستان کے لازوال کردار کو بھی آج کے روز فراموش نہیں کرسکتے ۔ہم افواج پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے 70ویں یوم پاکستان کے موقع پر جشن آزادی کے حوالے سے جاری اپنے پیغام میں کیا۔انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان کے لیئے اکابرین ، بانیان، کارکنان تحریک پاکستان کی جدوجہد کو پوری قوم کبھی فراموش نہیں کرسکتی۔مگر ملکی استحکام کو جانوں کا نذرانہ پیش کرکے دفاع پاکستان کو ناقابل تسخیر بنانے والے ہی ہمارے ہیرو ہیں۔پاکستان کے دشمن اپنے عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکیں گے۔ملکی ترقی کا سفر کامیابی سے جاری ہے ہمیں مایوس نہیں ہونا چاہئیے مایوسی پھیلانے والے عناصر ملک وقوم کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے۔وہ وقت دور نہیں کہ جب پاکستان صنعتی، معاشی، اقتصادی لحاظ سے سب سے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہوگا۔پوری قوم کو آج کے روز کی بیش بہا مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ملکی استحکام کے لیئے تجدید عہد ، عزم مصمم کرتے ہیں۔

احسن رشید

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...