یوم آزادی پر آج عدالتیں بند ‘ مالیاتی اداروں و وفاقی محکموں میں عام تعطیل ہوگی

یوم آزادی پر آج عدالتیں بند ‘ مالیاتی اداروں و وفاقی محکموں میں عام تعطیل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( نمائندہ خصوصی ‘ جنرل رپورٹر)آج یوم آزادی پرصوبہ بھر کی طرح ملتان میں ہائیکورٹ بینچ اورسیشن وسول عدالتیں آج بند رہیں گی نیز ضلعی وتحصیل ہیڈکوارٹرزپر ایک ایک (بقیہ نمبر40صفحہ10پر )
جوڈیشل مجسٹریٹ اورسپیشل مجسٹریٹ فوری نوعیت کے امورکی انجام دہی کے لئے بطورڈیوٹی جج موجودہوں گے۔دریں اثناء ریلوے‘ نیشنل ہائی ویز‘ کسٹمز ‘ ٹیکس دفاتر ‘اسٹیٹ بینک آف پاکستان ،مالیاتی اداروں اور تمام شیڈولڈ بینکوں میں آج14 اگست بروز پیر کو یوم آزادی پاکستان کے سلسلہ میں عام تعطیل ہوگی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق ملتان سمیت ملک بھر میں تعطیل کے باعث کسی قسم کا کاروباریا مالیاتی لین دین نہیں ہوگا۔