اتحاد اور قومی یکجہتی ہی ملکی ترقی کی علامت ہیں‘ احمد یار ہنجراء
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجراء نے کہا کہ اتحاد و قومی یکجہتی کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی، آج کے دن ہم نے یہ عہد کرنا ہے کہ ملک پاکستان کی ترقی ، خوشحالی ، سلامتی ، امن اور اس کے تحفظ کیلئے اپنی صفوں میں اتحاد قائم کرنا ہے، پاکستان لاکھوں مسلمانوں کی قربانی کے بعد حاصل کیا گیاجس کی حفاظت ،سلامتی استحکام اور قیام امن کیلئے ہمیں مل کر کام کرنا چاہئے،(بقیہ نمبر6صفحہ10پر )
ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ ملک کے تحفظ ،ملک کی ترقی ، قیام امن کیلئے جن لوگوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دیا ہم ان کو خراج تحسین کرتے ہیں،انہیں خراج تحسین پیش کرنے کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ ہم ان کے مشن کو آگے بڑھائیں اپنی آنے والی نسل میں نئی سوچ، تدبرکی فکر پیدا کریں،ملک احمد یار ہنجراء نے کہا کہ 14 اگست کا دن پاکستان کی تاریخ میں مسلمانوں کیلئے خوشی کا دن ہے،مسلم لیگ ن ملک کی خالق جماعت ہونے کے ناطے 17 سال بعد جوش و جذبے سے جشن آزادی منا رہی ہے جبکہ ملک ترقی مخالف قوم کو اکسانے میں مصروف ہیں۔