شہر کے مختلف علاقوں سے تشدد زدہ نعشیں ملنے کا سلسلہ تھم نہ سکا

شہر کے مختلف علاقوں سے تشدد زدہ نعشیں ملنے کا سلسلہ تھم نہ سکا

ملتان(کرائم رپورٹر)گزشتہ تین روز کے دوران شہر کے مختلف علاقوں سے گذشتہ 3 روز کے دوران تشدد زدہ لاشیں ملنے کا سلسلہ تھم نہ سکا۔واضح رہے کہ تین دن کے دوران شہر کے مختلف مقامات سے 4 تشدد زدہ لاشیں ملی ہیں۔گزشتہ روز تھانہ شاہ شمس کی حدود سے نوجوان کی تشدد زدہ نعش برامد ہوئی،22سالہ محمد علی منیر آباد بہاولپور بائی پاس کا رہائشی تھا۔اس کی لاش واحد فلور ملز کے قریب سے برآمد ہوئی،معلو م ہوا ہے(بقیہ نمبر9صفحہ10پر )

کہ محمد علی گزشتہ روز سے گھر سے لاپتہ تھا،اس کے والد اللہ دتہ نے پولیس کو بھی اطلاع کی تھی،محمد علی دن میں فیکٹری میں کام اور رات میں اپنا رکشہ چلاتا تھاتھانہ شاہ شمس پولیس نے نعش اپنی تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...