بھارتی علما نے ہندوستانی قومی ترانے کو غیر اسلامی قرار دیدیا، پڑھنے سے بھی انکار

بھارتی علما نے ہندوستانی قومی ترانے کو غیر اسلامی قرار دیدیا، پڑھنے سے بھی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی (اے این این ) بھارتی علما ء نے اپنے قومی ترانے کو غیراسلامی قرار دیتے ہوئے یوم آزادی پر اسے پڑھنے سے انکار کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس ضمن میں مولانا اسجد رضا خان کا کہنا تھا رابندر ناتھ ٹیگور نے یہ ترانہ برطانوی (بقیہ نمبر14صفحہ10پر )
بادشاہ جارج پنجم کی تعریف میں لکھا تھا اور بادشاہ کو اپنا ادھی نایک یعنی تقدیر کا فیصلہ کرنیوالا قرار دیا تھا، جبکہ اسلام کی رو سے ہمارا ادھی نایک اللہ تعالی ہے، اس لیے ہم یہ ترانہ نہیں پڑھیں گے،ادھر راجستھان کے گورنر کلیان سنگھ بھی بھارتی قومی ترانے پر اعتراض اٹھانے سمیت ترمیم کا مطالبہ کر چکے ہیں ۔مولانا اسجد رضا خان نے تمام مدارس سے اپیل کی ہے بھارت کا جشن آزادی منائیں لیکن قومی ترانہ نہ گائیں۔ واضح رہے اتر پردیش کی حکومت نے 15اگست کوریاست کے تمام مدارس میں بھارتی ترنگا لہرانے ، یوم آزادی کی تقریبات منانا لازمی قرار دینے سمیت مداراس انتظامیہ کو تقریبات کی ویڈیو بنانے کا بھی حکم دے رکھا ہے ۔