کوئٹہ: خودکش بمبار کا سر مل گیا، شہداء کا ڈی این اے ٹیسٹ کیا جائیگا

کوئٹہ: خودکش بمبار کا سر مل گیا، شہداء کا ڈی این اے ٹیسٹ کیا جائیگا

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک،نیوز ایجنسیاں) کوئٹہ میں گزشتہ روز حملہ کرنیوالے خود کش بمبار کا سر مل گیا، شہداء کی شناخت ڈی این اے ٹیسٹ سے ہو گی، فرانزک ٹیسٹ کیلئے ٹیم آج لاہور سے کوئٹہ پہنچے گی، ہسپتال میں زیرعلاج کئی (بقیہ نمبر13صفحہ10پر )

زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ خودکش حملے کی تحقیقات جاری ہے تاہم اب تک دھماکے کا مقدمہ درج نہ ہوسکا۔تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے پشین سٹاپ پر فوجی گاڑی پر خودکش حملے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ خودکش بمبار کا سر مل گیا ہے، جائے وقوعہ سے مزید شواہد بھی اکٹھے کر لئے گئے ہیں۔ دھماکے میں شہید ہونے والے گیارہ افراد کی شناخت ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے کی جائے گی۔ دھماکے کے زخمی سی ایم ایچ اور سول ہسپتال میں زیرعلاج ہیں جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان، وفاقی وزیر داخلہ سمیت اعلیٰ سیاسی و فوجی حکام نے ہسپتال جا کر زخمیوں کی عیادت کی۔ خودکش حملے کے بعد شہر کی فضاء بدستور سوگوار ہے۔ ڈی آئی جی کوئٹہ کا کہنا ہے خودکش حملے کی تحقیقات جاری ہے تاہم اب تک دھماکے کا مقدمہ درج نہ ہوسکا،لاہور سے آنیوالی فرانزک ٹیم پشین اسٹاپ خودکش حملے کی تحقیقات میں حصہ لے گی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...