زہریلے سانپ کے ڈسنے سے 10 سالہ حافظ قرآن دم توڑ گیا

زہریلے سانپ کے ڈسنے سے 10 سالہ حافظ قرآن دم توڑ گیا

اوچ شریف(نمائندہ پاکستان) اوچ شریف میں زہریلے سانپ کے ڈسنے سے مدرسے کا دس سالہ کمسن طالبعلم حافظ قرآن جاں بحق ہو گیا ہے بتایا جاتا ہے نواحی علاقے طاہر والی میں مدرسہ نعمانیہ تعلیم القرآن میں زیر تعلیم طالبعلم محمد اکبر ولد محمد ارشد دیگر طالبعلم ساتھیوں کے ہمراہ مدرسے (بقیہ نمبر34صفحہ10پر )

میں برآمدے میں سویا ہوا تھا کہ اسے زہریلے سانپ نے ڈس لیا جسے فوری طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال ترنڈہ منتقل کر دیا جہاں دم توڑ گیا جس کی نماز جنازہ مدرسہ ھذا میں ادا کی گئی مہتمم مدرسہ حبیب الرحمن نعمانی نے نمازجنازہ پڑھائی علاقے کے کثیر لوگوں نے شرکت کی ،جاں بحق ہونے والا کمسن مدرسے کا طالبعلم محمد اکبر نے تین روز قبل مکمل قرآن مجید حفظ کر کے ختم کیا تھا جس کی دستار بندی کرائی گئی تھی جاں بحق ہونے پر ساتھی طالبعلموں کی آنکھیں آشکبار تھیں ۔

طالب علم

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...