گھریلو ناچاقی ‘ دوسری بیوی نے ڈنڈوں کے وارسے شوہر مار ڈالا ‘ گرفتار

گھریلو ناچاقی ‘ دوسری بیوی نے ڈنڈوں کے وارسے شوہر مار ڈالا ‘ گرفتار

ملتان‘ بدھلہ سنت(کرائم رپورٹر‘ نامہ نگار) بدھلہ سنت کے علاقہ میں گھریلو ناچاقی پر بیوی نے شوہر کو ڈنڈے سے وار کر کے قتل کر دیا۔معلوم ہوا ہے بدھلہ سنت کے رہائشی بلال نے پانچ سال قبل خورشید بی بی سے دوسری شادی کی تھی،دونوں میں آئے روز جھگڑا رہتا تھا۔گزشتہ روز ملزمہ نے شوہر کو نشہ آور چیز کھلانے کے بعد سر میں ڈنڈے سے کئی وار کر کے موت کے گھاٹ اُتار دیا۔بلال کی چیخ و پکار سن کر اہل علاقہ موقع پر اکٹھا ہوگئے اور پولیس کو اطلا ع (بقیہ نمبر10صفحہ10پر )

دی،جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزمہ کو حراست میں لے لیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...