’’مجھے مارنے کیلئے تیار یاں کر لی گئیں‘ روجھان پولیس کے کچے میں موجود ڈاکوؤں سے تعلقات ہیں‘‘ سابق ایس ایچ او تھانہ عمر کوٹ اقبال چانڈیہ کا وٹس ایپ

’’مجھے مارنے کیلئے تیار یاں کر لی گئیں‘ روجھان پولیس کے کچے میں موجود ...

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) سابق ایس ایچ او تھانہ عمرکوٹ اقبال خان چانڈیہ ایک دفعہ پھر سوشل میڈیا پر آگئے اور میڈیا نمائندگان کو واٹس ایپ مسیج جاری کردیا جس میں اُنہوں نے آئی جی پنجاب سے اپیل کردی ہے جس میں کہا ہے کہ اُن کے (بقیہ نمبر35صفحہ10پر )

مارنے کی تیاریاں کی گئی ہیں اُن کے خلاف مقدمہ کے اندراج کیلئے مدعی تیار کئے جارہے ہیں اُنہوں نے سوشل میڈیا پیغام میں مزید کہا کہ اُنہیں ہسپتال رحیم یار خان اور بہاولپور سے راجن پور منتقل کر نے کیلئے ایلیٹ کی گاڑیاں بھیجی گئی ہیں اُنہوں نے الزام عائد کیا کہ کچے کے علاقہ میں موجود مسلح جرائم پیشہ سے ایس ڈی پی او روجہان ظفر خان بزدار اور ایس ایچ او بنگلہ اچھا طالب خان ببر سے مبینہ طور پر تعلقات ہیں یہی وجہ ہے کہ تحصیل روجہان میں بیس کے قریب ڈاکو دہشت کی علامت بن چکے ہیں اور پولیس ملازمین وہاں جاں بحق بھی ہورہے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...