چوری ڈکیتی کی کئی وارداتوں میں شہری لاکھوں کی نقدی اور قیمتی سامان سے محروم

چوری ڈکیتی کی کئی وارداتوں میں شہری لاکھوں کی نقدی اور قیمتی سامان سے محروم

ملتان(کرائم رپورٹر)مختلف وارداتوں میں لاکھوں لوٹ لیے گئے۔نیو ملتان کے علاقہ تھانہ چوک میں واقع سپر سٹور پر دو ڈاکوں نے اسلحہ کے زور پر داخل ہوکر دکانداروں سے لاکھوں(بقیہ نمبر36صفحہ10پر )

روپے کی نقدی ،موبائل فون اور دیگر اشیاء لوٹ کر فرار ہوگئے،واردات کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی تاہم ملزمان کا کھوج لگانے میں ناکام رہی۔دریں اثناء ممتاز آباد کے علاقہ کے رہائشی منیر کے گھر سے نامعلوم افراد نے لاکھوں کا سامان لیپ ٹاپ اور نقدی چوری کر کے فرار ہوگئے،اسی تھانہ کی حدود میں مسعود انور کی دکان کے تالے توڑ کر نامعلوم ملزمان لاکھوں کا سامان اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے،لوہاری گیٹ کے علاقہ کے رہائشی نوید کے گھر سے چار نامعلوم ملزمان لاکھوں کا سامان لے اڑے۔

ڈکیتی

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...