رحیم یار خان ‘ عازمین حج کی رہنمائی کیلئے تشہیری مہم کے فنڈز میں گھپلے

رحیم یار خان ‘ عازمین حج کی رہنمائی کیلئے تشہیری مہم کے فنڈز میں گھپلے

رحیم یارخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر) شیخ زیدانٹرنیشنل ائیرپورٹ رحیم یارخان میں حج پروازوں کے دوران حج آپریشنزٹیم اورائیرپورٹ حکام کی جانب سے مقررکردہ ایس اوپیزکے مطابق عازمین حج کوسہولیات کی فراہمی یقینی نہ بنائی جارہی ہے‘ ذرائع کے مطابق عازمین حج کے لیے بیٹھنے سمیت پینے کے پانی اورنمازکی ادائیگی کے مناسب بندوبست نہ ہونے سے پریشانی کاسامناہے جبکہ دوسری جانب عازمین حج کوائیرپورٹ آنے پرسیکورٹی کے نام پرروک لیاجاتاہے جبکہ بااثرعازمین حج کوپروٹوکول کے ساتھ اندر(بقیہ نمبر32صفحہ10پر )

گاڑیاں لے جانے کی بھی اجازت دے دی جاتی ہے جبکہ دیگرعازمین حج کوبیماری کے باوجودمین گیٹ سے باہرہی گاڑیوں سے اترکرپیدل جانے کی اجازت دی جاتی ہے جس سے عازمین حج کوشدیدذہنی پریشانی سے گزرناپڑتاہے‘ ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امور کی جانب سے عازمین حج کی رہنمائی کے لیے تشہیری مہم بارے بھاری فنڈزجاری کیے جاتے ہیں لیکن رحیم یارخان میں ائیرپورٹ حکام کی مبینہ کرپشن کی بدولت تشہیری مہم نجی بک سنٹرمالکان کی جانب سے کرائی گئی ہے‘اس سلسلہ میں عازمین حج اوران کوروانہ کرنے کے لیے آنے والے رشتہ دار‘ دوست احباب نے میڈیاکوبتایاکہ ائیرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے سہولیات کافقدان پیداکرناسراسرزیادتی ہے اعلی حکام کوفوری طور پرنوٹس لے کراصلاح واحوال کرناچاہئے جبکہ ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق حکومتی ہدایات کے عین مطابق تمام ترسہولیات فراہم کی جارہی ہیں اورسیکورٹی ایس اوپیزپرعملدرآمدکیاجارہاہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...