تبادلوں پر پھر پابندی عائد ہونے سے اساتذہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

تبادلوں پر پھر پابندی عائد ہونے سے اساتذہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

ملتان (سٹاف رپورٹر ) تبادلے کئے بغیر ہی پابندی عائد کئے جانے پر اساتذہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔ بتایا گیا ہے کہ حکومت پنجاب نے گزشتہ ماہ صوبے بھر میں اساتذہ کے تبادلوں پر(بقیہ نمبر39صفحہ10پر )

پابندی ہٹا کر تبادلے کے خواہش مند اساتذہ کو درخواستیں جمع کرانے کے لئے کہا ۔ اس پر دور دراز علاقوں کے سکولز میں تعینات مرد و خواتین اساتذہ نے درخواستیں جمع کرائیں مگر تبادلے کئے بغیر ہی پھر پابندی عائد کر دی گئی ۔

پابندی

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...