صوبہ بھر کے 36 اضلاع میں یکم اکتوبر سے ایجوکیشن اتھارٹیز کے نئے سی اوز خدمات انجام دینگے

صوبہ بھر کے 36 اضلاع میں یکم اکتوبر سے ایجوکیشن اتھارٹیز کے نئے سی اوز خدمات ...

ملتان (سٹاف رپورٹر ) حکومت پنجاب نے مختلف محکموں کے گریڈ18کے افسران کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ کسی بھی محکمے(بقیہ نمبر38صفحہ10پر )

کے گریڈ18کے ایسے افسران جو منیجمنٹ کی سیٹ پر 10سال تجربہ کے حامل ہیں وہ سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے عہدے کے لئے درخواست دے سکتے ہیں ۔نئے سی ای اوز کی تعیناتی 5سال کے لئے ہوگی ۔انہیں محکمہ تعلیم میں تقرر وتبادلوں سمیت مکمل اختیارات حاصل ہوں گے ۔ واضح رہے کہ موجود ہ سی ای اوز گریڈ19کے ہیں جو 30ستمبر تک کام کریں گے ۔ اس کے بعد تبدیل کر دئیے جائیں گے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...