میپکو ریجن ‘ اموات کے باوجود پرائیویٹ الیکٹریشنز سے کام لینے کا سلسلہ جاری

میپکو ریجن ‘ اموات کے باوجود پرائیویٹ الیکٹریشنز سے کام لینے کا سلسلہ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان سمیت میپکو ریجن میں اموات کے باوجود پرائیویٹ الیکٹریشنز سے غیر قانونی طور پر کام لینے کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ 7ماہ کے دوران 15پرائیویٹ الیکٹریشن لائنوں پر کام کے دوران ہلاک ہو چکے۔ تفصیل کے مطابق ملتان الیکٹرک پاور کمپنی میں پرائیویٹ الیکٹریشن سے لائن مینوں کا کام بدستور جاری ہے۔ حادثات کے باوجود غربت اور بے روزگاری پرائیویٹ افراد کو موت کے منہ میں دھکیل رہی ہے۔ ان پرائیویٹ افراد کو کسی قسم کا کوئی قانونی تحفظ حاصل نہیں ہے۔ وفاقی و صوبائی حکومتوں (بقیہ نمبر9صفحہ7پر )
کے اداروں نے بھی مہلک اور غیر مہلک حادثات پر خاموشی اختیار کررکھی ہے۔ میپکو میں لائن سٹاف کی کمی کے باعث پرائیویٹ افراد، الیکٹریشنز کو لائن سپرٹینڈنٹس نے پرائیویٹ لائن مین کے طور پر کام کیلئے رکھا ہے اور ہر سب ڈویژن میں ایسے افراد کی تعداد 5 سے 7 تک ہے۔ یہ پرائیویٹ افراد شکایات کے ازالے، نئے کنکشنوں کی تنصیب ، خراب اورجلے ہوئے میٹروں کی تنصیب سمیت تمام امور انجام دے رہے ہیں۔