ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں بجلی بحران سنگین وولٹیج ‘ٹرپنگ ‘ فنی و تکنیکی خرابی معمول بن گئی

ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں بجلی بحران سنگین وولٹیج ‘ٹرپنگ ‘ فنی و تکنیکی ...

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں بجلی بحران سنگین ہوگیا ہے۔ وولٹیج ، ٹرپنگ، بریک ڈاؤن اور فنی و تکنیکی خرابی معمول بن گئی ہے۔ صارفین کو کم اور زائد وولٹیج کی بناء پر ماہانہ لاکھوں روپے مالیت کی الیکٹرونکس اشیاء اور برقی(بقیہ نمبر8صفحہ7پر )

آلات سے محروم ہونا پڑ رہا ہے۔ سسٹم کی اپ گریڈیشن کے دعوؤں کے باوجود صورتحال جوں کی توں ہے۔ بجلی کی طلب میں اضافہ ہوتے ہی سسٹم ٹرپ کر جاتا ہے اور یہ سلسلہ گھنٹوں جاری رہتا ہے۔ حکومت کے عوام کو بجلی کی بہتر انداز میں فراہمی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں ۔ عوام مسلسل احتجاج کر رہے ہیں مگر حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...