پاکستان کا 70واں یوم آزادی آج ملی و جوش و جذبے سے منایا جائیگا

پاکستان کا 70واں یوم آزادی آج ملی و جوش و جذبے سے منایا جائیگا

ملتان(سپیشل رپورٹر‘ سٹاف رپورٹر ‘ کرائم رپورٹر ‘جنرل رپورٹر ‘ سٹی رپورٹر ) پاکستان کا70 واں جشن آزادی آج نہایت جوش وجذبے سے منایا جائیگا ‘ تعلیمی اداروں ‘ عدالتوں ‘ بار ایسوسی ایشنز اوردیگر سرکاری دفاترمیں پرچم کشائی کی تقریبات ہونگی ‘ مختلف مذہبی و سماجی تنظیموں کے زیر (بقیہ نمبر41صفحہ10پر )

اہتمام ریلیاں نکالی جائیں گی ‘ مارکیٹوں میں شہریوں کا رات بھر رش ‘ جشن آزادی کے حوالے سے خریداری کی جاتی رہی ‘ سرکاری دافتر ‘ ریسکیو کی ایمبولینسز کو قومی پرچموں ‘ برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ‘ ملتان پولیس نے یوم پاکستان کے حوالے سے سکیورٹی پلان جاری کردیا ۔ تفصیل کے مطابق ملتان سمیت صوبے بھر کی سرکاری یونیورسٹیوں ‘ کالجوں اور سکولوں میں آج 14اگست کوجشن آزادی کی تقریبات منعقد ہوں گی جن میں افسران تعلیم ‘سربراہان ادارہ‘ اساتذہ اور طلبہ شرکت کریں گے‘ملتان میں قلعہ کہنہ قاسم باغ میں منعقدہ پرچم کشائی کی خصوصی تقریب میں افسران تعلیم ‘ اساتذہ اور طلبہ شرکت کریں گے ۔ تحریک لبیک (یا رسول اللہ ) پاکستان کے زیرِ اہتمام 14 اگست یوم آزادی کے موقع پر بڑے شہروں میں’ لبیک یارسول اللہ ﷺ ‘ریلیاں نکالی جا ئیں گی۔ ملک بھر کی طرح ملتان میں بھی عدالتوں اوربارایسوسی ایشنز میں یوم آزادی پرپرچم کشائی کی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔اس ضمن میں آج صبح 9 بجے ہائیکورٹ ملتان بینچ میں تقریب منعقد ہوگی جس میں سینئرجج پرچم کشائی کریں گے نیز پولیس کے دستے کی جانب سے سلامی پیش کی جائے گی اس موقع پر مٹھائی بھی تقسیم ہوگی اس کے بعدہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان،ایڈووکیٹ جنرل،اٹارنی جنرل اورپراسیکیوٹرجنرل دفاترمیں بھی پرچم کشائی کی تقریبات ہوں گی اس طرح سیشن وسول عدالتوں اورڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن ملتان میں بھی صبح 9 پرچم کشائی کی تقریبات منعقدہوں گی۔ یوم آزادی کے حوالے سے پرچم کشائی کی تقریب آج صبح آٹھ بجے ڈی ایس ریلوے آفس میں ہوگی ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ علی محمد آفریدی دیگر ڈویژنل افسران کے ہمراہ پرچم کشائی کریں گے قومی ترانہ پڑھا جائے گا اور یوم آزادی کے حوالے سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی تقریر سنائی جائے گی بعد ازاں ڈی ایس ریلوے علی محمد آفریدی ودیگر افسران ایم ایس ڈاکٹر اسمعٰیل ثاقب کے ہمراہ ریلوے ہسپتال ملتان میں داخل مریضوں کی عیادت کرینگے اور ان میں مٹھائی تقسیم کرینگے۔یوم آزادی بھرپور طریقہ سے منانے کے لئے شہر بھر کی مارکیٹوں میں رات بھر رش لگارہا لوگ قومی پرچم کے رنگوں والے کپڑے خریدتے رہے نوجوانوں نے اپنے موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں پر قومی پرچم پینٹ کروالئے اور قومی ترانے چلا کر آزادی کا جشن مناتے رہے تاجروں کی جانب سے مارکیٹوں میں خوبصورت لائٹنگ کا اہتمام کیا گیا بیشتر تاجر تنظیموں نے یوم آزادی کے حوالے سے ریلیاں نکالی اور کیک کاٹے گئے ۔چیمبر آف سمال ٹریڈرز ‘انجمن تاجران ٹمبر مارکیٹ ‘ حسین آگاہی اور دیگر تنظیموں کی جانب سے آج بھی ریلیاں اور تقاریب منعقد کی جائیں گی ۔ علاوہ ازیں شہریوں کے ساتھ ساتھ ریسکیو 1122کے اہلکار بھی جشن آزادی کی بھرپور تیاریوں میں مصروف ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ ریسکیو 1122کے اہلکار وں نے دفاتر کو قومی پرچموں سے خوبصورت انداز میں سجایا ہے۔ریسکیو 1122کے کلمہ چوک آفس میں پریڈ ریہرسل کا سلسلہ جاری ہے ریسکیو کے چاق و چوبند اہلکار کل ہونے والی پریڈ کی بھرپور تیاری میں مصروف رہے جس کا عملی مظاہرہ آج کیا جائیگا،اسی طرح ریسکیو کی ایمبولینسز کو بھی قومی پرچم کے رنگوں سے سجا دیا گیا۔دفاتر میں برقی قمقمے، جھنڈیاں سمیت مرکزی دروازوں پر خوبصورتی کے ساتھ قومی پرچم کا رنگ کردیا گیا۔ دوسری جانب ملتان پولیس نے 14اگست یوم پاکستان کے حوالہ سے اپنے سیکیورٹی پلان جاری کر دیا ۔سیکیورٹی پلان کے مطابق ملتان شہر میں یوم پاکستان کے حوالہ سے 01ریلی نکالی جائے گی۔علاوہ ازیں22مقامات پر پرچم کشائی کی تقاریب منعقد ہوں گی۔سب سے بڑی تقریب قلعہ کہنہ قاسم باغ , ، آرٹس کونسل، نشتر ہسپتال، ہائی کورٹ، سیشن کورٹ اورریجنل پولیس آفس اور سٹی پولیس آفس میں منعقد کی جائیں گی۔یوم آزادی کے موقع پر03ایس پیز ،12ڈی ایس پیز،20انسپکٹرز ،181افسران،1140کانسٹیبلان،56لیڈی سٹاف اورکل 1412افسران و ملازمان اس موقع پر سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔علاوہ ازیں 06ریزرو ہائے پولیس لائن ہائی الرٹ رہیں گے جن کو کسی بھی ہنگامی صورت حال میں طلب کیا جا سکے گا۔مزید برآں ایلیٹ فورس اور کمانڈوز کے چاک وچوبند دستے شہر بھر میں گشت کریں گے۔ علاوہ ازیں انجمن تاجران سرکلر روڈ حسین آگاہی الیکٹرونکس مارکیٹ کے زیراہتمام جشن آزادی مبارک ریلی جس کی قیادت شیخ اکرم حکیم، جعفر علی قریشی، زین العابدین موتی والے، خواجہ عبدالقادر نے کی جس میں سینکڑوں تاجروں نے اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کیا ریلی میں معصوم بچے، نوجوان بزرگ تاجر موجود تھے۔ انجمن تاجران تاجر دوست گروپ چوک قذافی کے زیر اہتمام جشن آزادی کے سلسلہ میں تقریب تنظیم کے دفتر میں منعقد ہوئی۔ جس میں مہمان خصوصی وائس چیئرمین چوہدری ندیم سپل تھے۔جبکہ قائم مقام صدر خواجہ جلیل احمد، نائب صدر ملک اسماعیل، جنرل سیکرٹری چوہدری فیصل، نائب صدر اکرم لنگاہ، ایڈیشنل سیکرٹری خضر حیات کمبوہ، فنانس سیکرٹری امجد پپو، جوائنٹ سیکرٹری راو ظفر،رانا عابد، شیخ اکبر،سرفراز علی،رانا انور، حاجی اشرف، بشیر رحمانی،ابوبکر ندیم ، عتیق بلوچ ودیگر شریک تھے۔ صوبائی حلقہ 195پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ کے زیر اہتمام 70ویں یوم آزادی کا کیک صدر یوتھ ونگ عامر اقبال ،حافظ شہباز انصاری نے کیک کاٹا اس موقع پر عامر اقبال نے کہا پاکستان کو حاصل کر نے میں ہمارے بزرگوں اور ماؤں بہنوں کا خو ن شامل ہیں ہم اپنے پاکستان کی حفاظت اپنی جان سے بھی زیادہ کریں گے تقریب میں حافظ شہباز احسن درانی ، ایم اشفاق انصاری ، چوہدری اظہر ، شکیل بھٹہ ،حمزہ لہراسب، حمزہ بن صدیق ، ثاقب عمر ، تصور خان ، محمد حسین درانی ، یوسف ودیگر شریک تھے۔ پاکستان تحریک انصاف سپورٹس ونگ کے صدر رانا ندیم اور سابق صدر یوتھ ونگ راؤ امجد علی کی جانب سے 70ویں یو م آزادی کے سلسلے میں تقریب منعقد ہوتی اس موقع پر راؤ امجد علی نے کہا عمران خان نے قائد اعظم کے پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہیں ہم پاکستان کو قائداعظم کے اصولوں کے مطا بق بنائے گ اور اپنے بزرگوں کی قربانی کورائیگاں نہیں ہونے دینگے۔ پاکستان کے 70یوم آزادی کے سلسلے میں گذشتہ روز کونسلرز اتحاد ضلع ملتان اور پاکستان تحریک انصاف (یوتھ ونگ ملتان سٹی ) کے زیر اہتمام جشن آزادی کی تقریبات منعقد کی گئیں جس میں سابق ناظم و امید وار پی پی 199عمر نواز خان بابر، ضلعی صدر کونسلرز اتحاد حاجی محمد یوسف انصاری، سیکرٹری جنرل طفیل کھوکھر،سٹی چیئر مین عبد العزیز بوسن، تحصیل صدر چوہدری لطیف گجر، سٹی حافظ نذر روانی، چوہدری عابد حسین آرائیں، طارق نذیر دھرالہ،احسان قریشی، مخدوم غلام علی جمالی و دیگر نے شرکت کی جبکہ (یوتھ ونگ ملتان سٹی ) کی تقریب میں ڈاکٹر خالد خاکوانی، سٹی صدر یوتھ ونگ یوسف قریشی ، جنرل سیکرٹری مہر شعیب آہیر، شیراز ملیزئی، شفقت سجاد، آصف عباس، عدنان خان، حنیف بلوچ، شیخ بلال، محمد شکیل، عامر اقبال، شفقت انصاری، معین بلوچ، فیصل محمود، محمد عثمان، سلمان سیال و دیگر نے شرکت کی۔کونسلرز اتحاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر ھاجی یوسف انصاری نے کہا کہ زندہ قومیں اپنا یوم آزادی شان شایان طریقے سے منایا کرتی ہیں۔پاکستان تحریک انصاف (یوتھ ونگ ملتان سٹی) کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق سٹی صدر ڈاکٹر خالد خاکوانی اور یوتھ ونگ کے صدر محمد یوسف قریشی نے کہا کہ پانامہ کیس میں کامیابی کے بعد یوم آزادی کی اہمیت میں مزید اٖضافہ ہوا ہے کیوں کہ اس فیصلے کے نتیجے میں وطن عزیز کو کرپٹ حکمرانوں سے نجات کا عندیہ ملا ہے۔ پاکستان کے70ویں یوم جشن آزادی کے سلسلے میں یو جی ایچ چرچ گلزار ٹاؤ ن میں کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہو ئی جس میں پاسٹر یوسف رضا نے ملک وقوم کی سلامتی، ترقی و خوشحالی اور امن و امان کے لئے خصوصی طور پر دعا کرائی اس موقع پر بچوں نے ملی نغمے ،ٹیبلو پیش کئے جبکہ کیک کاٹنے کی تقریب میں یونس جیمس، اختر شہزاد ، ریاض رحمت، طیفال، پرویز ودیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر پاسٹر یوسف رضا نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ قیام پاکستان سے لے کر آج تک مسیحی برادری ملک وقوم کی سلامتی کے لئے قربانیاں دے رہی ہے پاکستان ہمارا وطن ہے اسی لئے آئندہ بھی سرزمین پاکستان کے لئے کسی قسم کی قربانی دینے سے گر یز نہیں کریں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...