کرنٹ لگنے، سانپ ڈسنے اور ٹریفک حادثات میں 4ہلاک

کرنٹ لگنے، سانپ ڈسنے اور ٹریفک حادثات میں 4ہلاک

وہاڑی ‘شاہ جمال ‘ چوک مکول ‘ لودھراں‘ چوبارہ (نمائندگان) کرنٹ لگنے سے نوجوان چل بسا ‘ خاتون کو سانپ نے ڈس لیا‘ ٹریفک حادثات نے 2 افراد کی جان لے لی ‘ نوجوان کی خودکشی ‘ سسر قتل۔ وہاڑی سے بیورو رپورٹ ‘ نمائندہ خصوصی کے مطابق نواحی گاؤں18ڈبلیوبی کے رہا ئشی نذیر احمد کا جواں سالہ لڑکا ملک تنویر گھر میں واشنگ مشین ٹھیک کر تے ہوئے اچانک کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا جس کی نعش کو قبضہ میں لے لیا گیا اور ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی ہے۔ شاہ جمال سے نمائندہ پاکستان کے مطابق چوک مکول کے نواحی علاقہ اڈا دانڑیں کے رہائشی محمد ساجد نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گو لیاں کھا لیں ہسپتال لے جا تے ہو ئے دم توڑ گیاتاہم خود سوزی کی وجہ معلوم نہ ہو سکی۔ چوک مکول سے نامہ نگار کے مطابق نواحی موضع گھہل پور کے رہائشی ظفر حسین کی بیوی کلثوم بی بی کو سانپ نے ڈس لیا جس کو ہسپتال لانے پر دم توڑ گی اسی طرح موضع جڑھ کے محمد شرافت کو گھر کے اندر موجود چولھے سے آگ لگ گئی جس کو نشتر ریفر کردیا گیا ۔ لودھراں سے نمائندہ پاکستان کے مطابق نو ا حی علا قہ مو ضع را جہ پو ر میں شبیر ا حمد کا ا پنے سسر ارشد سے مکا ن کا تنا ز ع چلا آ ر ہا تھا اسی ر نجش پر شبیر ا حمد نے نے سر یا سے وار کر کے ا پنے سسر ار شد کو ز خمی کر دیا جسے تشو یشنا ک حا لت میں بہا و لپو ر و کٹو ر یہ ہسپتا ل منتقل کر د یا گیا تھا جہا ں وہ ز خمو ں کو تا ب نہ لا تے ہو ئے جا ں بحق ہو گیا تھا نہ صد ر پو لیس نے ملز م ارشد کے خلا ف بجر م 302 مقد مہ درج کر لیا ۔ چوبارہ سے نمائندہ پاکستان‘ نمائندہ خصوصی کے مطابق چوبارہ شہر کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے 2 کلو میٹر آگے فیصل آباد روڈ نزد بستی ملانہ شام ساڑھے 6 بجے چوبارہ کے موضع چنریوالہ کے رہائشی محمد نواز ڈھول کی فیملی و عزیز و اقارب کروڑ لعل عیسن دربار سے زیارت کرکے کیری ڈبہ پر واپس آرہے تھے جونہی بستی ملانہ کے نزدیک سڑک کے درمیان ٹبہ پر پہنچے تو سامنے سے ضلع لیہ کے چکنمبر 145 کے رہائشی ذوالقرنین کھیڑا کی فیملی کیری ڈبہ پر دربار سلطان باہوؒ سے زیارت کے بعد واپس گھر آرہی تھی کہ دونوں کیری ڈبے آمنے سامنے ٹکرا گئے اور خوفناک دھماکہ ہوا جس سے دونوں کیری ڈبہ میں سوار عورتیں ‘ بچے ‘ مرد جن میں اسلم کھیڑا ‘ عبدالرحمن کھیڑا ‘ بلال ‘ عظمت ڈھول ‘ محمد اسلم ڈھول ‘ عورتوں میں ثناء مائی ‘ منزہ مائی ‘ صفیہ مائی ‘ فوزیہ مائی ‘ سردار مائی ‘ بچوں میں علی ‘ عابد ‘ افضل ‘ زیب النساء ‘ عاریہ بی بی ‘ سمیرا بی بی و دیگر ڈرائیور عطاء محمد آہیر شدید زخمی ہوگئے ۔ جنہیں فوری طور پر ہسپتال چوبارہ پہنچایا گیا جن میں موضع چنڑیوالہ کی رہائشی فضلاں مائی زوجہ فیض محمد قوم ڈھول موقع پر دم توڑ گئی ۔ آخری اطلاع کے مطابق 20 زخمیوں میں ایک مرد اور دم توڑ گیا ‘اور ایک شدید زخمی عورت کو نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...