ملک بھر میں 70 واں جشن آزادی آج ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے،مرکزی تقریب کنونشن سنٹر اسلام آباد میں ہوئی

ملک بھر میں 70 واں جشن آزادی آج ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے،مرکزی تقریب ...
 ملک بھر میں 70 واں جشن آزادی آج ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے،مرکزی تقریب کنونشن سنٹر اسلام آباد میں ہوئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے 70 واں جشن آزادی آج ملک بھر میں ملی جوش وجذبے سے منایا جا رہا ہے۔پرچم کشائی کی مرکزی تقریب کنونشن سنٹر اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں صدر مملکت ممنون حسین نے قومی پرچم لہرایا،تقریب میں صدر ممنون حسین، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، تینوں مسلح افواج کے سربراہان شریک ہوئے، تقریب میں چیئرمین سینٹ میاںرضا ربانی، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کے علاوہ وفاقی وزرائ، وزراءمملکت اور ارکان اسمبلی بھی شریک ہوئے ۔تقریب کے مہمان خصوصی چین کے نائب وزیراعظم وانگ یانگ تھے ۔ یوم آزادی کے پر مسرت موقع پر دن کا آغاز اسلام آباد میں اکتیس توپوں کی سلامی سے ہوا جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ نماز فجر کے بعد وطن عزیز کی سلامتی، استحکام، خوشحالی اور دہشت گردی کے خاتمے کی خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ کراچی میں مزار قائداور لاہور میں مزار اقبال پرگارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب بھی منعقد ہوئی۔
یوم آزادی کی مناسبت سے شہر شہر ریلیاں نکالی جائیں گی اور یوم آزادی کے حوالے سے خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس حوالے سے رات 12 بجتے ہی ملک بھر میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی گیا گیا۔
پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں پریڈ کا اہتمام کیا گیا جبکہ لاہور واہگہ بارڈر پر ایشیا کابلند ترین پرچم لہرانے کی تقریب ہوئی ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 400 فٹ اونچا اور 40 فٹ چوڑا پرچم لہرایا۔مینار پاکستان کو بھی سبز برقی قمموں سے سجایا گیا اور آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ کراچی میں بھی بحریہ ٹاو¿ن میں جشن آزادی کے موقع پر شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا اور ایشیا کے سب سے بڑے ڈانسنگ فاو¿نٹین کو قومی رنگوں سے سجایا گیا، اس موقع پر قومی نغمے بھی گنگنائے گئے جس میں عوام کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔
راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی دن بدلتے ہی زبردست آتش بازی کی گئی جس سے آسمان دن کا منظر پیش کرنے لگا۔ پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے دیگر شہروں میں بھی پرچم کشائی کی تقاریب کا اہتمام کیا گیا اور ملک کی سربلندی و خوشحالی کےلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -