مومنہ مستحسن نے پی آئی اے کے طیارے میں سوار ہو کر وہ کام کردیا جو آج تک کوئی بھی نہیں کر سکا تھا، تمام مسافر خوشی سے جھوم اٹھے

مومنہ مستحسن نے پی آئی اے کے طیارے میں سوار ہو کر وہ کام کردیا جو آج تک کوئی ...
مومنہ مستحسن نے پی آئی اے کے طیارے میں سوار ہو کر وہ کام کردیا جو آج تک کوئی بھی نہیں کر سکا تھا، تمام مسافر خوشی سے جھوم اٹھے

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پوری پاکستانی قوم آج اپنا 70 واں یوم آزادی بھرپور جوش و جذبے سے منا رہی ہے، اس موقع پر پی آئی اے کی جانب سے بھی اپنے مسافروں کو ایسا سرپرائز دیا گیا کہ سب لوگ خوشی سے جھوم اٹھے۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے پہلی بار کسی گلوکار کو اپنے طیارے میں لائیو پرفارمنس کی دعوت دی ، اور یہ اعزاز گلوکارہ مومنہ مستحسن نے حاصل کیا۔ سبز و سفید کپڑوں میں گلوکارہ مومنہ مستحسن نے قومی ایئر لائن کے اڑتے طیارے میں لائیو پرفارمنس کے ساتھ مسافروں اور عملے کے ارکان کو بھی جھومنے پر مجبور کردیا۔

اپنی پرفارمنس کے دوران گلوکارہ نے مشہور زمانہ ملی نغمہ ’ دل دل پاکستان‘ گایا اور اپنی شہرت کی وجہ بننے والا گانا ’ آفریں آفریں‘ بھی سنایا اور خوب داد وصول کی۔

ویڈیو دیکھیں

مزید : تفریح


loading...