پاکستان اندرونی طور پر خود کو مضبوط کرے ،بیرونی محاذہم دیکھ لیں گے: چینی نائب وزیر اعظم

پاکستان اندرونی طور پر خود کو مضبوط کرے ،بیرونی محاذہم دیکھ لیں گے: چینی نائب ...
پاکستان اندرونی طور پر خود کو مضبوط کرے ،بیرونی محاذہم دیکھ لیں گے: چینی نائب وزیر اعظم

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چینی نائب وزیر اعظم وانگ یانگ نے کہا ہے کہ پاکستان اندرونی محاذ پر اپنے آپ کو مضبوط کرے ، چین بیرونی محاذوں پر ثابت قدمی کے ساتھ پاکستان کی مدد جاری رکھے گا۔

کنونشن سنٹر اسلام آباد میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب سے خطاب میں چینی نائب وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہر مشکل وقت میں چین کی مدد کی ، زلزلہ آیا تو پاکستان نے سب سے پہلے امدادی سامان بھیجا جسے کبھی نہیں بھول سکتے، پاک چین دوستی شہد سے میٹھی، فولاد سے مضبوط اور پہاڑوں سے اونچی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین ایک دوسرے کے باہمی مفاد کیلئے تعاون جاری رکھیں گے، دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی مدد کریں گے، پاکستان اپنے ملک کے اندر دہشتگردی کا خاتمہ کرے اور امن و امان یقینی بنا کر خود کو مضبوط کرے جبکہ ہم بیرونی محاذوں پر ثابت قدمی کے ساتھ پاکستان کی مدد جاری رکھیں گے۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...