کنٹرول لائن: جارحیت پر پاک فوج کا منہ توڑ جواب، 2 بھارتی اہلکار ہلاک

کنٹرول لائن: جارحیت پر پاک فوج کا منہ توڑ جواب، 2 بھارتی اہلکار ہلاک
کنٹرول لائن: جارحیت پر پاک فوج کا منہ توڑ جواب، 2 بھارتی اہلکار ہلاک

  


پونچھ (اے این این) لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز نے ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ کی جس پر پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیتے ہپوئے جے سی او سمیت 2 بھارتی سکیورٹی اہلکار ہلاک کردئیے۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج نے پونچھ، منڈھیر اور کیرن سیکٹرز میں سول آبادی پر بلا اتعال فائرنگ و گولہ باری کی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پاک فوج نے فوری طور پر بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی ان چوکیوں کو موثر بنایا جہاں سے شیلنگ کی جارہی تھی، نتیجہ میں بھارتی فوج کا جونیئر کمیشنڈ آفیسر جنگرات سنگھ ہلاک اور سپاہی موہت کمار ہلاک ہوگئے۔

مسئلہ کشمیر،اسلامی ممالک کی تنظیم (اوآئی سی )ثالثی کے لئے تیار

دریں اثناءبھارتی فوج کی طرف سے داغا گیا ایک گولہ مقبوضہ کشمیر کے ہی علاقہ میں ایک گاﺅں پر گرا، جس کے نتیجہ میں رقیہ نامی خاتون جاں بحق ہوگئی۔ کیرن سیکٹر میں بھارتی فوج کا اہلکار اکشے کمار اپنی ہی فورس کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگ کی زد میں آکر زخمی ہوگیا۔

مزید : قومی


loading...