زرداری کو نواز شریف کے معاملے پر خاموشی توڑنے کا مشورہ
لاہور (آئی این پی) پیپلزپارٹی نے آصف زرداری کو نواز شریف کے معاملے پر خاموشی توڑنے کا مشورہ دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پارٹی رہنماﺅں نے سابق صدر سے کہا ہے کہ وہ موجودہ صورتحال پرا پنا موقف سامنے لائیں تاکہ (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی میں بیک ڈور رابطوں کی بھی مکمل نفی کی جاسکے۔ امکان ہے کہ آصف زرداری اس حوالے سے جلد اپنا پالیسی بیان جاری کریں گے۔