پاکستان کا خواب قائداعظم ؒکی قیادت میں شرمندہ تعبیر ہوا، آج دشمن ہماری طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، شہباز شریف

پاکستان کا خواب قائداعظم ؒکی قیادت میں شرمندہ تعبیر ہوا، آج دشمن ہماری طرف ...
پاکستان کا خواب قائداعظم ؒکی قیادت میں شرمندہ تعبیر ہوا، آج دشمن ہماری طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، شہباز شریف

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ایک نیوکلیئرطاقت بن چکا ہے اور دشمن ہماری طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا،دیکھناہوگا کہ آج تک ہم نے کیاکھویاکیاپایاہے ،حضوری باغ میں پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھاکہ پاکستان کا خواب قائداعظمؒ کی قیادت میں شرمندہ تعبیر ہوااور بانی پاکستان نے کہاتھارشوت اورکرپشن ملک کیلئے زہرقاتل ہے اورآج مجھ سمیت اشرافیہ کٹہرے میں کھڑی ہے ،ہمیں سیاسی و معاشی طور پر مضبوط ہونا ہو گالیکن نیوکلیئر پاور ہونے کے باوجود ہم آج بھی سیاسی طور پر محکوم ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا پاکستان کیلئے لاکھوں افراد نے جانوں کی قربانیاں دیںاور پاک سرزمین کے حصول کیلئے مسلمانوں نے خون کی ندیاں عبور کیں، پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی انتھک محنت سے وجود میں آیااور وطن کے دفاع کیلئے ہمارے فوج اور پولیس کے افسروں اور جوانوں نے قربانیاں دی ہیں۔

مزید : لاہور


loading...