پاکستان کا مستقبل روشن ہے ،ن لیگ کی قیادت میں ترقی کی جانب گامزن ہے، مریم اورنگزیب

پاکستان کا مستقبل روشن ہے ،ن لیگ کی قیادت میں ترقی کی جانب گامزن ہے، مریم ...
پاکستان کا مستقبل روشن ہے ،ن لیگ کی قیادت میں ترقی کی جانب گامزن ہے، مریم اورنگزیب

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ پاکستان کا مستقبل روشن ہے ،ن لیگ کی قیادت میں پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہے اورایک روشن ملک کے طور پر ابھر کر سامنے آ رہا ہے ،ن لیگ کے منشور میں جو وعدے کئے تھے وہ وعدے پورے ہو رہے ہیں ۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا ہم سب پاکستان ہیں ہمیں اس پر فخر ہوناچاہئے، انہوں نے کہا پاکستان نے گزشتہ 4 سال میں دہشتگردی کیخلاف جنگ لڑی،نوازشریف نے جو خواب 1990 ءمیں دیکھا تھا وہ آج مکمل ہو رہا ہے اورپاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ بھی سابق وزیراعظم نواز شریف نے شروع کیا ۔

مزید : اسلام آباد


loading...