کراچی :مزار قائد پر پاکستان نیول اکیڈمی کے دستے نے ذمہ داری سنبھال لی

کراچی :مزار قائد پر پاکستان نیول اکیڈمی کے دستے نے ذمہ داری سنبھال لی
کراچی :مزار قائد پر پاکستان نیول اکیڈمی کے دستے نے ذمہ داری سنبھال لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک ) کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی ، پاک بحریہ کے دستے نے مزار پر ذمہ داریاں سنبھال لیں ۔ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کو سلام پیش کیا ۔ کمانڈنٹ کموڈور عدنان احمد نے پھولوں کی چادر چڑھائی اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کئے ۔ لاہور میں مزار اقبال پر بھی گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی ۔

پاک فوج کے دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھالے ، شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کو سلامی دی ۔ گیریژن کمانڈر لاہور میجر جنرل محمد عامر نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ۔ ملک کے دیگر شہروں میں جشن آزادی ملی جذبے اور دھوم دھام سے منایا جا رہا ہے ، پرچم کشائی کی تقاریب بھی ہو رہی ہیں ۔ شہر شہر آزادی کا جشن ہے ۔

مزید :

کراچی -