جی ٹی روڈ ریلی نکالنے والے سن لیں جماعت اسلامی آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہونے دے گی، سراج الحق

جی ٹی روڈ ریلی نکالنے والے سن لیں جماعت اسلامی آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہونے ...
جی ٹی روڈ ریلی نکالنے والے سن لیں جماعت اسلامی آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہونے دے گی، سراج الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستا ن آن لائن)امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ کچھ لوگ جی ٹی روڈ ریلی نکال کر آئین تبدیل کرنا چاہتے ہیں ، احتجاجی ریلی نکالنے والے سن لیں کہ آئین تبدیل نہیں ہو گا،نواز شریف آئین کو تبدیل کرنے کی بجائے خود کو تبدیل کریں ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا حکمرانوں نے پاکستان کے آئین کو مذاق بنا دیاان کی جائیدادیں اور کاروبار بیرون ملک ہیں، آئین پرعمل کر کے ہی مالی اخلاقی نظریاتی کرپشن کا خاتمہ ہو گاجماعت اسلامی کسی صورت ملکی آئین کو تبدیل نہیں کرنے دے گی ،سراج الحق نے کہا ہم جو بھی مسئلہ اٹھاتے ہیں وہ عوام کیلئے ہوتا ہے ہم چاہتے ہیں کہ عوام کے خزانے لوٹنے والوں کا احتساب ہو ملک میں ایسانظام ہو جہاں امیر اور غریب کیلئے قانون یکساں ہو، امیر جماعت اسلامی نے کہاہماری زندگی اور موت پاکستان سے ہی وابستہ ہے اورکرپشن فری پاکستان کیلئے ہماری مہم جاری رہے گی۔

مزید :

لاہور -