میڈیا سے غائب ہونے پر نواز شریف کا حنیف عباسی کو ٹیلی فون۔۔۔کیا جواب دیا؟ ویڈیو پیغام سامنے آگیا

میڈیا سے غائب ہونے پر نواز شریف کا حنیف عباسی کو ٹیلی فون۔۔۔کیا جواب دیا؟ ...
میڈیا سے غائب ہونے پر نواز شریف کا حنیف عباسی کو ٹیلی فون۔۔۔کیا جواب دیا؟ ویڈیو پیغام سامنے آگیا

  


راولپنڈی(ویب ڈیسک ) مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی جن کے بارے میں خبریں چل رہی ہیں کہ نواز شریف کی شدید تنقید کے بعد وہ مسلم لیگ ن چھوڑنے پر غور کر رہے ہیں ۔ اب اُن کا ایک ویڈیو پیغام سامنے آیا۔ حنیف عباسی سابق وزیراعظم نواز شریف کے اسلام آباد سے لاہور جی ٹی روڈ سفر کے آغاز کے بعد سے میڈیا سے غائب ہیں۔

روزنامہ اوصاف کے مطابق راولپنڈی میں عوام کی کم تعداد پر سابق وزیراعظم نواز شریف نے حنیف عباسی پر شدید غصہ کیا جس پر ن لیگی رہنما دلبرداشتہ ہیں۔لیکن ابھی پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر ان کا ویڈیو پیغام سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے تو پوری پاکستانی قوم کو سترہواں یوم آزاد مبارک ہو۔ راولپنڈی کے لوگوں کو خاص اپنے قائد میاں نواز شریف کا فقید المثال استقبال کرنے پر میں شکرگزار ہوں۔

کنونشن سنٹر تقریب، آرمی چیف قمر جاوید باجوہ بچوں میں گھل مل گئے، بچے سلفیاں لیتے رہے

انہوں نے بتایا کہ نواز شریف نے مجھے ٹیلیفون پر کہا کہ حنیف عباسی میں نے اپنی زندگی پر اتنا بڑا فقید المثال استقبال نہیں دیکھا۔لوگوں کی محبت اور ایک ایک شخص کی محبت مجھے یاد ہو گئی ہے کہ آپ کئی گھنٹوں میں یعنی 9گھنٹوں میں فیض آباد سے لے کر مریڑ حسن چوک تک کا فاصلہ طے ہوا۔ اور میاں نواز شریف نے راولپنڈی کی عوام کو سلام پیش کیا اور آپ کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر حنیف عباسی نے کہا کہ نواز شریف کا ساتھ قبر تک رہے گا۔

مزید : راولپنڈی


loading...