جشن آزادی کی شاندار تقریب،بارسلونا کی فضائیں جیوے جیوے پاکستان کے نعروں سے گونج اٹھیں

جشن آزادی کی شاندار تقریب،بارسلونا کی فضائیں جیوے جیوے پاکستان کے نعروں سے ...
جشن آزادی کی شاندار تقریب،بارسلونا کی فضائیں جیوے جیوے پاکستان کے نعروں سے گونج اٹھیں

  


بارسلونا(جی اے قریشی) جیوے جیوے پاکستان،پاکستان زندہ باد، میری آن ہے پاکستان ،میری جان ہے پاکستان، میری پہچان ہے پاکستان کے نعروں سے بارسلونا کی فضائیں گونج اٹھیں، تفصیلات کے مظابق دنیا بھر کی طرح سپین کے شہر بارسلونا میں یوم آزادی کی شاندار اور پروقار تقریب کا انعقاد ہوا جس میں پاکستانی خواتین، بچوں اور نوجوانوں کے علاوہ شپانس کمیونٹی اور اعلی حکام نے بڑی تعداد مین شرکت کی ،ہر طرف پاکستانی پرچموں کی بہار تھی،ملی نغموں اور نعروں سے عید کا سماں تھا، ہر کوئی پاکستانی رنگ میں رنگا ہوا تھا،منہاج انٹرنشنل،کسال پاکستان،ہم وطن اور امراہ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ہونیوالے اس شاندار پروگرام کا آغاز رمبلہ روال پر تلاوت قرآن پاک سے ہوا، بچوں نے ملی و قومی نغموں کے علاوہ ٹبلو پیش کئے -چھوٹی بچیوں نے پاکستان اور اس کی تاریخ پر اردو ،سپانش میں روشنی ڈالی،اقبال چوہدری، جاوید مغل ،حافظ رزاق اور امتیاز آکیہ نے تمام مہمانوں کا ڈھول کی تھاپ پر ویلکم کیا۔سپانش مہمانوں میں سپین کی قومی اسمبلی خارجہ امور کی کمیٹی کے وایئس چیئرمین خوسے زاراگوسا، کتلان خکومت کے سیکرٹری امیگریشن اوری اول امروس،بلدیہ بارسلونا کی کمشنر اور پاکستاینوں میں بہت مقبول سوشلسٹ پارٹی کے خوسے ماریہ سالا نے‌خصوصی شرکت کی اور پاکستانیوں کو جشن آزادی کے موقع پر مبارکباد دی ۔اس موقع پر ہمیشہ کی ظرح مشہور زمانہ منی ٹرانسفر کمپنی نے نہ صرف پاکستانیوں کی خوشیوں کے منانے میں تعاون کیا بلکہ پاکستانیوں پر انعامات کی برسات کر دی۔

مزید : بین الاقوامی


loading...