لیبیا کے سابق وزیراعظم علی زیدان کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا

لیبیا کے سابق وزیراعظم علی زیدان کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا
لیبیا کے سابق وزیراعظم علی زیدان کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا

  


طرابلس (ڈیلی پاکستان آن لائن) لیبیا کے سابق وزیراعظم علی زیدان کو نامعلوم افراد نے دارالحکومت طرابلس سے اغوا کرلیا، سابق وزیر اعظم کو ایک ہوٹل سے اغوا کیا گیا ہے۔

العربیہ کے مطابق سابق وزیراعظم علی زیدان طرابلس میں واقع ’الشرق‘ ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے تھے کہ اسی دوران نامعلوم مسلح افراد کے ایک گروپ نے ہوٹل پر دھاوا بول دیا اور انہیں اغوا کرلیا۔ لیبیا میں حکام کا کہنا ہے یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اغواء کار کون ہیں اور سابق وزیراعظم کو کہاں لے جایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ سابق لیبیائی وزیراعظم کے اغواءکا یہ دوسرا واقعہ ہے، اس سے قبل 2013ءمیں بھی انہیں دارالحکومت طرابلس کے ایک ہوٹل سے اغواءکیا گیا تھا تاہم چند گھنٹے کے بعد ہی انہیں چھوڑ دیا گیا تھا۔

مزید : عرب دنیا


loading...