آئین میں ترمیم پر ن لیگ کا ساتھ نہیں دیں گے، پنجاب کی قیادت کو اداروں کیخلاف بیان نہیں دینے چاہئیں، بلاول بھٹو زرداری

آئین میں ترمیم پر ن لیگ کا ساتھ نہیں دیں گے، پنجاب کی قیادت کو اداروں کیخلاف ...
آئین میں ترمیم پر ن لیگ کا ساتھ نہیں دیں گے، پنجاب کی قیادت کو اداروں کیخلاف بیان نہیں دینے چاہئیں، بلاول بھٹو زرداری

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے پاکستان کوروشن خیال اورترقی یافتہ ملک بنائیں گے،پنجاب کی قیادت کواداروں کیخلاف بیان نہیں دینے چاہئیں،مزارقائدپرحاضری کے بعدمیڈیا سے گفتگومیں بلاول بھٹو نے کہاکہ پیپلز پارٹی آئین میں ترمیم پر ن لیگ کاساتھ نہیں دے گی اورآئین میں ترمیم کافائدہ نوازشریف کونہیں ہوگا، بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں سیاسی کشیدگی مناسب نہیں ،پنجاب کی قیادت دیکھنا چاہئے کہ سرحدوں پر کیا حالات ہیں ،چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کے اصولوں کی سیاست کی کرتی ہے ، ملک کسی بھی انارکی کا متحمل نہیں ہو سکتااورمسلم لیگ ن جو کر رہی ہے ہم ایسا نہیں کر سکتے پیپلزپارٹی نے مستحکم اور مضبوط پاکستان کیلئے کوشش کی۔

مزید : کراچی


loading...