کیا سری لنکن ٹیم واقعی پاکستان آ رہی ہے؟ نجم سیٹھی بھی میدان میں آ گئے، ایسی بات کہہ دی کہ پاکستانیوں کی ساری خوشی۔۔۔

کیا سری لنکن ٹیم واقعی پاکستان آ رہی ہے؟ نجم سیٹھی بھی میدان میں آ گئے، ایسی ...
کیا سری لنکن ٹیم واقعی پاکستان آ رہی ہے؟ نجم سیٹھی بھی میدان میں آ گئے، ایسی بات کہہ دی کہ پاکستانیوں کی ساری خوشی۔۔۔

  


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین نجم سیٹھی نے سری لنکن ٹیم کے دورہ پاکستان پر پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تیاریاں شروع کردی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”میں اپنی ٹیم پاکستان بھیجنا چاہتا ہوں“ سری لنکن کرکٹ بورڈ کے صدر نے 70 ویں یوم آزادی پر پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

نو منتخب چیئرمین نجم سیٹھی کے اس اعلان کے باعث پاکستانیوں کی ساری خوشی جشن میں تبدیل ہو گئی ہے اور 70 ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستانیوں کو جشن منانے کا ایک اور تاریخی موقع مل گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ”کولمبو میں اگست 11 اور 12 کو ہونے والے ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں سری لنکن کرکٹ بورڈ کے صدر کیساتھ نتیجہ خیز گفتگو ہوئی ہے۔ میں پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کیلئے حمایت کرنے سے متعلق ان کے فیصلے پر بہت مشکور ہوں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ مکمل فٹ ہوں، جلد ٹیم میں واپس آؤں گا،عمر اکمل

ہم اکتوبر میں لاہور میں ایک یا دو ٹی 20 میچوں کیلئے تیاری شروع کریں گے۔ یہ ایک تاریخی فیصلہ ہے کیونکہ جب سری لنکن ٹیم پاکستان کا دورہ کر لے گی تو دیگر ٹیموں کیلئے بھی ایک محفوظ راستہ کھل جائے گا۔ “

مزید : کھیل


loading...