بڑے دن پر بڑا کارنامہ، ماریہ طور پکئی نے جشن آزادی نیشنل سکواش چیمپین شپ جیت لی

بڑے دن پر بڑا کارنامہ، ماریہ طور پکئی نے جشن آزادی نیشنل سکواش چیمپین شپ جیت ...
بڑے دن پر بڑا کارنامہ، ماریہ طور پکئی نے جشن آزادی نیشنل سکواش چیمپین شپ جیت لی

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کی چھوٹی بہن ماریہ طور پکئی نے جشن آزادی نیشنل سکواش چیمپین شپ جیت لی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل سکواش چیمپین شپ کا انعقادلاہور میں ہوا جس کی ویمن کیٹگری میں ماریہ طور پکئی اور فائزہ ظفر فائنل میچ میں مد مقابل آئیں۔ ماریہ طور پکئی نے آسان مقابلے کے بعد فائزہ ظفر کو تین صفر سے شکست دے دی۔ دوسری جانب مینز کیٹگری میں جشن آزادی نیشنل سکواش چیمپین کا ٹائٹل طیب اسلم نے جیتا ۔ فائنل میچ میں انہوں نے فرحان زمان کو سخت مقابلے کے بعد تین دو سے شکست دی۔

مزید : کھیل


loading...