اپنی ٹیم کو پاکستان لانے پر رضامند ہونے والا سری لنکن کرکٹ بورڈ کا صدر کون ہے اور اس نے ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں کیا بات کی؟ تفصیلات جان کر آپ اسے سیلوٹ کرنے پر مجبور ہو جائیں گے

اپنی ٹیم کو پاکستان لانے پر رضامند ہونے والا سری لنکن کرکٹ بورڈ کا صدر کون ہے ...
اپنی ٹیم کو پاکستان لانے پر رضامند ہونے والا سری لنکن کرکٹ بورڈ کا صدر کون ہے اور اس نے ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں کیا بات کی؟ تفصیلات جان کر آپ اسے سیلوٹ کرنے پر مجبور ہو جائیں گے

  


کولمبو (ڈیلی پاکستان آن لائن) تھیلانگا سوماتھی پالا سری لنکن سیاستدان ہیں جو 3 مئی 1964 کو پیدا ہوئے اور 2015ءسے اب تک سری لنکن پارلیمینٹ کے ڈپٹی سپیکر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”میں اپنی ٹیم پاکستان بھیجنا چاہتا ہوں“ سری لنکن کرکٹ بورڈ کے صدر نے 70 ویں یوم آزادی پر پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

اس کیساتھ ہی وہ سری لنکن کرکٹ بورڈ کے صدر بھی ہیں جنہیں جنوری 2016ءمیں اس عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔ وہ ممبر آف پارلیمینٹ ہیں اور کولمبو ڈسٹرکٹ کی نمائندگی کرتے ہیں جبکہ ماضی میں وہ وزیر برائے سکلز ڈویلپمنٹ اور ووکیشنل ٹریننگ بھی رہ چکے ہیں۔

سوماتھی پالا ویسٹرن پروونشل کونسل کے ممبر اور کولمبو ڈسٹرکٹ میں سری لنکا فریڈم پارٹی کے بوریلا الیکٹوریٹ کیلئے چیف آرگنائزر بھی رہ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ بڑے دن پر بڑا کارنامہ، ماریہ طور پکئی نے جشن آزادی نیشنل سکواش چیمپین شپ جیت لی

انہوں نے ایشین کرکٹ کونسل کے سالانہ اجلاس میں ناصرف اپنی ٹیم کو پاکستان بھیجنے پر رضامندی کا اظہار کیا بلکہ دیگر ممبران سے بھی کہا کہ انہیں ایشین کرکٹ فیملی کا ممبر ہونے کے ناطے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہئے۔

مزید : کھیل


loading...