سعودی عرب میں 90 لاکھ ایمفیٹامائن گولیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام

سعودی عرب میں 90 لاکھ ایمفیٹامائن گولیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام
سعودی عرب میں 90 لاکھ ایمفیٹامائن گولیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام

  


جدہ(این این آئی)سعودی سکیورٹی فورسز اور متحدہ عرب امارات کے حکام نے مشترکہ کارروائیوں میں نشہ آور دوا ایمفیٹامائن کی 90 لاکھ گولیاں سعودی مملکت میں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے ایک سکیورٹی ترجمان نے بتایا کہ منشیات کے سمگلروں نے نشہ آور لاکھوں گولیاں سمگل کرکے سعودی عرب لانے کی دو مرتبہ کوشش کی تھی لیکن دونوں ملکوں کے حکام نے مشترکہ کارروائیوں اور خفیہ معلومات کے تبادلے کے ذریعے ان دونوں کوششوں کو ناکام بنا دیا ہے۔متحدہ عرب امارات کے حکام نے ایمفیٹامائن کی 60 لاکھ گولیاں برآمد کر لی ہیں اور دو شامی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے حکام نے ایک اور مشترکہ کارروائی میں 30 لاکھ ایمفیٹامائن گولیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے اور انھیں سعودی مملکت کی حدود میں پکڑ لیا ۔دونوں ممالک میں سمگلنگ کی اس کارروائی کے الزام میں ایک سعودی شہری اور دس شامیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مزید : عرب دنیا


loading...