سری لنکن ٹیم کب پاکستان آئے گی اور کتنے میچ کھیلے گی؟ تفصیلات جان کر آپ خوشی سے اچھل پڑیں گے

سری لنکن ٹیم کب پاکستان آئے گی اور کتنے میچ کھیلے گی؟ تفصیلات جان کر آپ خوشی ...
سری لنکن ٹیم کب پاکستان آئے گی اور کتنے میچ کھیلے گی؟ تفصیلات جان کر آپ خوشی سے اچھل پڑیں گے

  


کولمبو (ڈیلی پاکستان آن لائن) سری لنکن کرکٹ بورڈ کے صدر کی جانب سے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے پر رضامندی کے اظہار کے بعد اب پاکستانی یہ جاننے کیلئے بیتاب ہیں کہ آخر سری لنکن ٹیم کب پاکستان آئے گی اور کتنے میچ کھیلے گی؟

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”میں اپنی ٹیم پاکستان بھیجنا چاہتا ہوں“ سری لنکن کرکٹ بورڈ کے صدر نے 70 ویں یوم آزادی پر پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

یہ انتظار بھی اب ختم ہو گیا ہے اور سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق سری لنکن ٹیم ستمبر یا اکتوبر میں پاکستان آئے گی اور اس مختصر دورے کے دوران ایک یا دو ٹی 20 میچ کھیلے جائیں گے۔

سری لنکا اور پاکستان کے د رمیان اکتوبر میں 2 ٹیسٹ میچ، 5 ون ڈے انٹرنیشنل اور 2 ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کھیلی جانی ہے اور اسی سیریز کے ایک یا دو ٹی 20 میچ پاکستان میں کھیلے جا سکتے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین کے مطابق سری لنکن کرکٹ بورڈ کے صدر کی رضامندی کے بعد اب اکتوبر میں ایک یا دو ٹی 20 کھیلنے کیلئے تیاریاں شروع کر دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ بڑے دن پر بڑا کارنامہ، ماریہ طور پکئی نے جشن آزادی نیشنل سکواش چیمپین شپ جیت لی

واضح رہے کہ اس سے قبل ستمبر میں ورلڈ الیون نے بھی پاکستان کا دورہ کرنا ہے جو 10 ستمبر سے 16 ستمبر تک 3 ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کھیلے گی تاہم پاکستان کی سیاسی صورتحال کے باعث ان میچوں کی تاریخوں میں تبدیل کا بھی امکان ہے اور اگر اس شیڈول میں تبدیلی ہوئی تو سری لنکن ٹیم کے مختصر دورہ پاکستان کے شیڈول میں بھی تبدیلی آ سکتی ہے۔

مزید : کھیل


loading...