” چیمپینز ٹرافی کے دوران بھی تو۔۔۔“ سری لنکن بورڈ کے صدر نے ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں چیمپینز ٹرافی سے متعلق ایسی بات کہہ دی کہ تمام شرکاءہی گنگ ہو کر رہ گئے؟ ایسی کیا بات کہی تھی؟ جان کر آپ اس کی ہمت کو داد دیں گے

” چیمپینز ٹرافی کے دوران بھی تو۔۔۔“ سری لنکن بورڈ کے صدر نے ایشین کرکٹ کونسل ...
” چیمپینز ٹرافی کے دوران بھی تو۔۔۔“ سری لنکن بورڈ کے صدر نے ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں چیمپینز ٹرافی سے متعلق ایسی بات کہہ دی کہ تمام شرکاءہی گنگ ہو کر رہ گئے؟ ایسی کیا بات کہی تھی؟ جان کر آپ اس کی ہمت کو داد دیں گے

  


کولمبو (ڈیلی پاکستان آن لائن) سری لنکن ٹیم کے دورہ پاکستان پر رضامند ہونے کے باعث پاکستان کے 70 ویں یوم آزادی کے موقع پر قوم کیساتھ ساتھ کرکٹرز بھی انتہائی خوش ہیں اور جشن آزادی کا مزہ بھی دوبالا ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”میں اپنی ٹیم پاکستان بھیجنا چاہتا ہوں“ سری لنکن کرکٹ بورڈ کے صدر نے 70 ویں یوم آزادی پر پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

یہ سب ممکن ہوا ہے کہ سری لنکن کرکٹ بورڈ کے صدر تھیلانگا سوماتھی پالا کی وجہ سے، جنہوں نے ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں کہا کہ وہ اپنی ٹیم کو پاکستان بھیجنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے اپنے موقف کو تقویت دینے کیلئے چیمپینز ٹرافی کا حوالہ دیتے ہوئے ایسی بات بھی کہی کہ پاکستانی بے اختیار ان کی ہمت کو داد دینے پر مجبور ہو جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ”میں آپ سب کو ایک ممبر کی حیثیت سے اپنا کردار ادا کرنے اور اپنی مدد کی صورت میں پاکستان کو ’سیکیورٹی‘ فراہم کرنے کا کہتا ہوں۔ رسک ہمیشہ ہوتا ہے، لندن میں چیمپینز ٹرافی کے دوران 2 حملے ہوئے۔ لیکن آئی سی سی کی سیکیورٹی یقین دہانی کے تحت کرکٹ جاری رہی۔ اسی طرح ہمیں کرکٹ کی ایشیائی فیملی ہونے کے ناطے جتنا بھی ہو سکے، ایڈجسٹ کرنا چاہئے اور اپنے ممبران کو مکمل حمایت فراہم کرنی چاہئے۔“

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ بڑے دن پر بڑا کارنامہ، ماریہ طور پکئی نے جشن آزادی نیشنل سکواش چیمپین شپ جیت لی

سری لنکن کرکٹ بورڈ کے صدر کی جانب چیمپینز ٹرافی کے دوران لندن بم دھماکوں کی مثال کے خلاف کوئی بھی جواز نہیں پیش کیا جا سکتا اور ان کی یہ بات بالکل بجاءہے کہ اگر لندن میں بم دھماکوں کے دوران کرکٹ کھیلی جا سکتی ہے تو پھر پاکستان میں کیوں نہیں کھیلی جا سکتی۔ انہوں نے یہ بات کر کے پاکستانیوں کے دل جیت لئے  جو بے اختیار ان کی ہمت کو داد دینے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

مزید : کھیل


loading...