سری لنکن ٹیم کے صدر نے ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں پاکستان کے کس شہر میں میچ کھیلنے کی بات کی؟ پاکستانیوں کیلئے ایک اور خوشخبری آ گئی

سری لنکن ٹیم کے صدر نے ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں پاکستان کے کس شہر میں میچ ...
سری لنکن ٹیم کے صدر نے ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں پاکستان کے کس شہر میں میچ کھیلنے کی بات کی؟ پاکستانیوں کیلئے ایک اور خوشخبری آ گئی

  


کولمبو (ڈیلی پاکستان آن لائن) سری لنکن کرکٹ بورڈ کے صدر تھیلانگا سوماتھی پالا نے اپنی کرکٹ ٹیم کو پاکستان بھیجنے پر رضامندی کا اظہار کیا تو ایک مرتبہ پھر لاہوریوں کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں رہا کیونکہ اگر سری لنکن ٹیم پاکستان آئی تو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہی میچ کھیلے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”میں اپنی ٹیم پاکستان بھیجنا چاہتا ہوں“ سری لنکن کرکٹ بورڈ کے صدر نے 70 ویں یوم آزادی پر پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

سری لنکن کرکٹ بورڈ کے صدر نے ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”میں اپنی ٹیم کو پاکستان لے جانا چاہتا ہوں۔ ہم نے اپنے سیکیورٹی ماہرین کو بھیجا اور ایک اندازہ لگایا ہے اور پورے ملک میں بدلتے حالات کے باعث معاملات مثبت نظر آ رہے ہیں بالخصوص لاہور محفوظ ہے۔ ہم نے ستمبر میں پاکستان کے خلاف 3 ٹی 20 میچ کھیلنا ہیں اور ہم اس سیریز کا ایک ٹی 20 میچ لاہور میں کھیلنا پسند کریں گے۔“

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ کیا سری لنکن ٹیم واقعی پاکستان آ رہی ہے؟ نجم سیٹھی بھی میدان میں آ گئے، ایسی بات کہہ دی کہ پاکستانیوں کی ساری خوشی۔۔۔

واضح رہے کہ سری لنکن ٹیم پر دہشت گردانہ حملہ بھی لاہور میں ہی ہوا تھا جس میں 6 پولیس اہلکار اور 2 شہری شہید ہو گئے تھے جبکہ کئی سری لنکن کھلاڑی زخمی ہوئے جنہیں بعد ازاں محفوظ طریقے سے ان کے وطن واپس روانہ کر دیا گیا۔

مزید : کھیل


loading...